National

گجرات میں 3 منزلہ عمارت گرنے سے بزرگ خاتون سمیت دو پوتیوں کی موت

گجرات میں 3 منزلہ عمارت گرنے سے بزرگ خاتون سمیت دو پوتیوں کی موت

گاندھی نگر، 24 جولائی:گجرات میں گزشتہ دو روز سے جاری موسلادھار بارش کے سبب دوارکا کے کھمبالیہ میں ایک تین منزلہ عمارت گر گئی۔ اس میں ایک بزرگ خاتون اور اس کی دو پوتیوں کی موت ہو گئی۔ این ڈی آر ایف نے دیر رات 6 گھنٹے تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن میں 5 لوگوں کو بچایا۔ سورت میں 24 گھنٹوں میں 228 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہاں پانی سڑکوں پر ندی کی طرح تیز بہہ رہا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ ضلع کے نکھتراناتعلقہ میں سیلاب کی وجہ سے لوگوں کے گھر اور دکانیں بہہ گئی ہیں۔ کھانے پینے کا سامان نہ ملنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش میں بارش کی وجہ سے کئی ندیوں، ڈیموں اور تالابوں میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں اندرا ساگر، تیگھرا، توا، برگی جیسے بڑے ڈیموں میں پانی میں 3 سے 6 فٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ بیتول کے ست پورہ، منڈلا کے نین پور کے تھاور اور شیوپور کے ڈیم کے دروازے لکھول دیے گئے ہیں۔ آج مدھیہ پردیش -مہاراشٹر سمیت 9 ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ دوسری جانب نیپال سے ملحقہ علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے لکھیم پور، گورکھپور، مہاراج گنج، گونڈا، بہرائچ سمیت اتر پردیش کے 10 اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments