National

گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے وزراء کے درمیان قلمدان تقسیم کیے، کئی محکمے اپنے پاس رکھے

گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے وزراء کے درمیان قلمدان تقسیم کیے، کئی محکمے اپنے پاس رکھے

گجرات کی بھوپیندر پٹیل حکومت نے اپنی نئی کابینہ میں قلمدانوں کی تقسیم کا عمل انجام دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے خود اپنے پاس کئی قلمدان رکھے ہیں، جن میں جنرل ایڈمنسٹریشن، انتظامی اصلاحات و تربیت سمیت کئی اہم محکمے شامل ہیں۔ نائب وزیراعلیٰ ہرش سنگھوی کو داخلہ، پولیس، رہائش، جیل، سرحدی تحفظ، گرام رکشک دل، شہری تحفظ، شراب و ایکسائز، ٹرانسپورٹ، قانون و انصاف، کھیل اور نوجوان خدمات جیسے کئی اہم قلمدان دیے گئے ہیں۔ ان کے پاس سیکورٹی اور انتظامیہ سے جڑی متعدد کلیدی ذمہ داریاں ہیں۔ نئی کابینہ میں شامل وزیر کنوبھائی موہن لال دیسائی کو مالیات، شہری ترقی اور شہری رہائش کے محکمے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ یہ محکمہ ریاست کی معاشی و شہری منصوبہ بندی کے لحاظ سے نہایت اہم تصور کیا جاتا ہے۔ رشیکیش گنیش بھائی پٹیل کو توانائی و پیٹروکیمیکلز، پنچایت و دیہی رہائش، قانون سازی و پارلیمانی امور کے محکمے سونپے گئے ہیں۔ یہ محکمے توانائی مینجمنٹ اور دیہی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ ریاستی کابینہ میں شامل ہندوستانی کرکٹر رویندر جڈیجہ کی بیوی ریوابا جڈیجہ کو پرائمری، مڈل اور ہایر تعلیم کا محکمہ دیا گیا ہے۔ اس سے ریاست میں تعلیمی کے معیار اور اصلاح پر ان کی توجہ مرکوز رہے گی۔ اس سے قبل کابینہ میں توسیع کے دوران ہرش سنگھوی کو ریاست کا نیا نائب وزیراعلیٰ بنایا گیا تھا۔ وہ 3 مرتبہ کے رکن اسمبلی ہیں اور فی الحال مجورا اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ریاست کے گورنر آچاریہ دیوورت نے 25 اراکین اسمبلی کو آج وزیر کے عہدے کا حلف دلایا، جس کے بعد وزیراعلیٰ بھوپندر پٹیل سمیت کابینہ میں وزیروں کی مجموعی تعداد 26 ہو گئی۔ گزشتہ سال کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے رکن اسمبلی ارجن موڈھواڑیا کو بھی وزیر بنایا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments