گجرات کی راج پیپلا سیشن کورٹ نے منگل کو عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رکن اسمبلی چیتر بساوا، ان کی اہلیہ اور 7 دیگر افراد کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ سزا نومبر 2023 کے ایک معاملے میں فاریسٹ افسران پر حملہ کرنے اور بھتہ خوری کے الزامات کے تحت سنائی گئی ہے۔ ’پی ٹی آئی‘ کے مطابق سرکاری وکیل وندنا بھٹ نے بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج اے وی ہیرپارا نے ان تمام ملزمان پر 25000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ ملزمان میں رکن اسمبلی کی اہلیہ شکنتلا بساوا سمیت 4 خواتین شامل ہیں۔ یہ واقعہ 30 اکتوبر 2023 کو پیش آیا تھا۔ محکمہ جنگلات کے افسران نے غیر قانونی طور پر قبضے میں لی گئی سرکاری زمین پر اگائی گئی کپاس کی فصل ہٹا دی تھی، جس سے تنازعہ پیدا ہو گیا۔ اس کے بعد افسران کو اس معاملے پر بات چیت کرنے کے لیے ضلع نرمدا کے ڈیڈیاپاڑا میں وساوا کے گھر بلایا گیا۔ اپنے گھر پر ڈیڈیاپاڑا (ایس ٹی) اسمبلی حلقے کی نمائندگی کرنے والے قبائلی لیڈر وساوا نے افسران کو دھمکایا۔ ان میں سے ایک کو تھپڑ مارا اور پستول سے ہوا میں گولی چلائی۔ پولیس نے بتایا کہ وساوا کی اہلیہ سمیت دیگر ملزمان نے فصل ہٹانے کے عوض فاریسٹ افسران سے کل 60000 روپے وصول کیے اور بعد میں وساوا نے پستول چھپا کر یا پھینک کر ثبوت مٹا دیے۔ وساوا کے پرسنل اسسٹنٹ جتیندر وساوا پر الزام تھا کہ انہوں نے رکن اسمبلی سے فون پر رابطہ کیا اور انہیں بھتے کی رقم لینے کے لیے بلایا۔ رکن اسمبلی، ان کی اہلیہ اور 7 دیگر افراد کے خلاف انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی فساد، زبردستی وصولی اور سرکاری افسران پر حملے سے متعلق دفعات کے ساتھ ساتھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 7 اگست 2025 کو الزامات طے کیے گئے تھے۔ خصوصی سرکاری وکیل امت نائر نے کہا کہ ٹرائل کے دوران کل 17 سرکاری گواہوں سے پوچھ گچھ کی گئی، ساتھ ہی کئی دستاویزی ثبوت بھی پیش کیے گئے، اور تمام گواہوں نے ہمارے کیس کی تائید کی۔ ہم نے زیادہ سے زیادہ 10 سال کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔ سرکاری وکیل امت نائر نے حال ہی کی دوسری ایف آئی آر رپورٹ کا بھی حوالہ دیا، جن میں وساوا کا نام حملے اور عوامی سطح پر بدامنی پھیلانے جیسے جرائم میں شامل تھا اور کہا کہ یہ بھی اسی طرح کے طرز عمل کو ظاہر کرتے ہیں۔ بحث کے آخر میں وساوا کے وکیلوں نے سرکاری وکیل کے کچھ گواہوں کو دوبارہ بلانے کا مطالبہ کیا، لیکن سیشن کورٹ نے اس درخواست کو مسترد کر دیا۔ اس فیصلے کے خلاف اپیل کو گجرات ہائی کورٹ نے 7 مئی 2026 کو اور سپریم کورٹ نے 19 مئی کو خارج کر دیا۔
Source: Social Media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات