National

گجرات :دہشت گردی کی سازش میں ملوث تین افراد گرفتار، مہلک کیمیکل برآمد

گجرات :دہشت گردی کی سازش میں ملوث تین افراد گرفتار، مہلک کیمیکل برآمد

احمدآباد، 10 نومبر: گجرات انسدادِ دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) نے ہندستان میں دہشت گردانہ حملے کی سازش رچنے میں ملوث چین سے ایم بی بی ایس کی ڈگری یافتہ شخص سمیت تین افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ اے ٹی ایس ذرائع کے مطابق پیر کو بتایا گیا کہ گجرات اے ٹی ایس کو اطلاع ملی تھی کہ حیدرآباد کا رہائشی احمد محی الدین سید نامی شخص ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے کی سازش کر رہا ہے اور اس سازش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وہ احمدآباد پہنچ چکا ہے ۔ اس اطلاع کی بنیاد پر مختلف اے ٹی ایس ٹیموں کو مشکوک شخص کا پتہ لگانے کے لیے تعینات کیا گیا۔ آپریشن کے دوران تکنیکی تجزیہ اور گاڑیوں کی تلاشی کے ذریعے احمدآباد-مہسانہ روڈ پر اڈالج ٹول پلازہ کے آگے ایک سلور فورڈ فیگو کار کو روکا گیا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر مذکورہ شخص احمد محی الدین سید اندر موجود پایا گیا۔ اس کے قبضے سے دو گلاک پستول، ایک بریٹا پستول، 30 کارتوس اور تقریباً چار لیٹر ارنڈی کا تیل، جو 10 لیٹر کے پلاسٹک کنٹینر میں رکھا تھا، برآمد ہوا۔ ملزم کو ابتدائی پوچھ گچھ کے لیے اے ٹی ایس کے دفتر لانے کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ احمد محی الدین سید ایک بڑے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی میں سرگرمی سے شامل تھا۔ اس نے کلوال کے قریب ایک سنسان جگہ سے ہتھیاروں کا ذخیرہ حاصل کیا تھا۔ احمد محی الدین سید کے مطابق، اس کا ہینڈلر 'ابو خدیجہ' نامی شخص تھا، جو افغانستان کا رہائشی ہے اور آئی ایس کے پی (اسلامک اسٹیٹ خراسان صوبے ) سے تعلق رکھتا ہے ۔ اس کے علاوہ احمد محی الدین سید پاکستان میں کئی افراد کے رابطے میں بھی تھا۔ ایک بڑے دہشت گردانہ حملے کو انجام دینے کے لیے احمد محی الدین 'ریزن' نامی نہایت مہلک زہر تیار کر رہا تھا۔ اس مقصد کے لیے اس نے پہلے ہی ضروری تحقیق شروع کر دی تھی، اس کی تیاری کے لیے مطلوبہ آلات اور خام مال حاصل کر لیا تھا، اور یہ بھی معلوم ہوا کہ اس نے چین سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی ہے ۔ احمد محی الدین سید کے موبائل فون سے حاصل شدہ ڈیٹا، کال ڈیٹیلز، رابطہ نمبرز اور لوکیشن معلومات کی بنیاد پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ اس ٹیم نے اتر پردیش سے دو دیگر افراد کو گرفتار کیا جنہوں نے احمد محی الدین سید کو پستول اور کارتوس سے بھرا بیگ فراہم کیا تھا اور اس کی ملک دشمن سرگرمیوں میں مدد کی تھی۔ یہ ملزمان آزاد سلیمان شیخ اور محمد سہیل محمد سلیم ہیں، جنہیں بناسکانٹھا سے حراست میں لیا گیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments