National

’جب روکیں گے تو…‘، دھرم یدھ یاترا شروع کرکے حکومت پر کیا بول گئے اویمکتیشورانند؟

’جب روکیں گے تو…‘، دھرم یدھ یاترا شروع کرکے حکومت پر کیا بول گئے اویمکتیشورانند؟

سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی نے ہفتہ کی صبح گاؤ رکشا کے مسئلے پر ‘گوپرتِشٹھا دھرم یُدھ یاترا’ کا آغاز کیا۔ یاترا شروع ہونے سے پہلے ودیا مٹھ گلی کے باہر بھاری پولیس فورس تعینات رہی۔ شنکراچاریہ سوامی اویمکتیشورانند نے کچھ دیر تک گاؤ پوجن کیا اور اس کے بعد پالکی میں سوار ہو کر یاترا کا آغاز کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ یاترا وارانسی سے لکھنؤ تک جاری رہے گی۔ دراصل پالکی میں بیٹھتے ہی سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی نے حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ہی منتخب حکومتوں کے سامنے گاؤ ماتا کو بچانے کے لیے جنگ لڑنی پڑ رہی ہے۔ شنکراچاریہ نے مزید کہا کہ سیاست دان ہر بات کے سیاسی معنی نکالتے ہیں، لیکن ہم مذہبی لوگ ہیں اور اپنی گاؤ ماتا کو بچانے کے لیے نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں گاؤ ماتا کی ہتیا ہو رہی ہے، مگر حکومت گاؤ رکشا کے لیے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کر رہی۔ شنکراچاریہ نے چنتامنی گنیش مندر اور سنکٹ موچن مندر میں درشن اور پوجا کے بعد جونپور کے لیے روانگی اختیار کی۔ جونپور میں مٹھ کی گاؤ شالا میں پوجا پاٹھ کریں گے۔ اتوار کی صبح رائے بریلی کے لیے روانہ ہوں گے اور پیر کے دن لکھنؤ پہنچ کر اتر پردیش حکومت کے خلاف دھرنا اور احتجاج کریں گے۔ یاترا کے دوران مختلف مقامات پر گاؤ رکشا کے موضوع پر جلسے اور احتجاجی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شنکراچاریہ اویمکتیشورانند نے کہا کہ گاؤ رکشا کے لیے کوئی مؤثر کام نہیں ہو رہا ہے۔ ملک بھر میں گاؤ ماتا کی ہتیا ہو رہی ہے، اسی کے خلاف ہم لوگ یہ تحریک چلا رہے ہیں اور اب یہ تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گاؤ ماتا کی حفاظت ہمارا مذہبی فریضہ ہے اور اس کے لیے ہم کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ اس یاترا میں بڑی تعداد میں سنت، مہاتما اور عقیدت مند شامل ہو رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ یاترا گاؤ رکشا کے حوالے سے ملک گیر تحریک کا حصہ ہے۔ شنکراچاریہ نے کہا کہ حکومتوں کو گاؤ رکشا کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔ اگر حکومت نے اس مطالبے پر توجہ نہ دی تو تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا۔ وارانسی سے شروع ہونے والی یہ یاترا لکھنؤ میں دھرنے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments