نئی دہلی، 21 مئی : دہلی حکومت کے ترقیاتی وزیر کپل مشرا نے جانوروں کی غیر قانونی نقل و حمل ، غیر قانونی قربانی اور جانوروں کے ساتھ کسی بھی قسم کی بے رحمی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔مسٹر مشرا نے جمعرات کو محکمہ ترقی کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں آنے والی عید الاضحیٰ کے تہوار کے مدنظر افسران کو جانوروں کی فلاح و بہبود سے متعلق تمام دفعات اور قوانین پر سختی سے عمل آوری کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کی غیر قانونی نقل و حمل، غیر قانونی قربانی اور جانوروں کے خلاف کسی بھی قسم کی بے رحمی کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ جانوروں کی فلاح و بہبود اور عوامی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے عیدالاضحی کے دوران صرف منظور شدہ اور مقررہ مقامات پر ہی قربانی کی اجازت دی جائے ۔ ساتھ ہی گائے ، بچھڑے ، اونٹ اور دیگر ممنوعہ جانوروں کے ذبیحہ یا قربانی پر مکمل پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ سڑکوں، گلیوں یا کسی بھی عوامی مقام پر قربانی نہ ہو، عوامی مقامات پر جانوروں کی خرید و فروخت بھی مکمل طور پر غیر قانونی ہے ۔ انہوں نے اس پابندی کو سختی سے نافذ کرنے اور ایسی کوئی شکایت ملنے پر اس کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کا خون براہِ راست سڑک، نالیوں اور نہروں میں نہ بہے اور قربانی کے بعد بچ جانے والی باقیات کو کھلے میں نہ پھینکا جائے ، انھیں طے شدہ مقام پر ٹھکانے لگایاجائے ، اس سلسلے میں متعلقہ محکمے تال میل قائم کر کے نگرانی کریں۔ کابینہ وزیر نے کہا کہ حکومتِ ہند کے تحت کام کرنے والے اینیمل ویلفیئر بورڈ کی جانب سے ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کو جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق جانوروں کے تحفظ اور فلاح و بہبود سے متعلق قوانین کا م¶ثر نفاذ ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ جانوروں پر ظلم کی روک تھام کا ایکٹ، 1960 کے تحت جانوروں کے ساتھ بے رحمی ایک قابلِ سزا جرم ہے ۔ اس لیے غیر قانونی جانوروں کی نقل و حمل، غیر قانونی مذبح خانوں (سلاٹر ہا¶سز) کے آپریشن یا قوانین کی خلاف ورزی کی کسی بھی شکایت پر فوری کارروائی کی جائے اور قصورواروں کے خلاف ایسے معاملات میں فوجداری مقدمہ درج کیا جائے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ ٹرانسپورٹیشن کے دوران جانوروں کی حفاظت، صحت اور فلاح و بہبود سے متعلق تمام معیارات پر عمل کو یقینی بنایا جائے ۔ ساتھ ہی مقامی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ محکموں کے درمیان تال میل قائم کر کے حساس علاقوں میں خصوصی نگرانی رکھی جائے ۔
Source: UNi News
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات