بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کی تازہ فہرست میں صنعت کار گوتم اڈانی نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایک بار پھر ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا۔ بلومبرگ کی تازہ رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کافی عرصے بعد ایشیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم ہوگئے ہیں۔ جاری کردہ فہرست میں امیرترین شخص گوتم اڈانی کی مجموعی دولت 92.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس کے ساتھ وہ عالمی سطح پر 19ویں جبکہ ایشیا میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ دوسری جانب مکیش امبانی 90.8 ارب ڈالر کے ساتھ عالمی درجہ بندی میں 20ویں اور ایشیا میں دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، دونوں کے درمیان دولت کا فرق تقریباً 1.8 ارب ڈالر بتایا گیا ہے۔ تازہ ترین 2026 فہرست کے مطابق گوتم اڈانی اب عالمی سطح پر 19ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ان کی مجموعی دولت 92.6 ارب ڈالر بتائی گئی ہے جب کہ ریلائنس انڈسٹریز کے سربراہ مکیش امبانی 90.8 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ 20ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دونوں کاروباری شخصیات کی درجہ بندی میں ماضی میں بھی اتار چڑھاؤ آتا رہا ہے، جس کی بڑی وجہ ان کی کمپنیوں کے شیئرز کی کارکردگی ہے۔ تاہم حالیہ پیش رفت میں اڈانی نے ایک بار پھر برتری حاصل کرلی ہے۔ سال 2026 کے آغاز سے اب تک گوتم اڈانی کی دولت میں 8.10 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ حالیہ دنوں میں ان کی دولت میں 3.56 ارب ڈالر (4 فیصد) کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے برعکس مکیش امبانی کی دولت میں اسی عرصے کے دوران 16.9 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جو دنیا بھر میں نمایاں کمیوں میں شمار کی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر امیر ترین افراد کی فہرست میں امریکی ٹیکنالوجی شخصیات کا غلبہ برقرار ہے، جہاں ایلون مسک 656 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بالترتیب دیگر نمایاں شخصیات میں لیری پیج، جیف بیزوس اور مارک زکربرگ شامل ہیں۔ ایشیا میں اڈانی اور امبانی کے بعد ژانگ یمنگ اور ژونگ شانشن بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی صنعت کاروں کی دولت ان کے کاروباری گروپس کی مارکیٹ ویلیوز پر منحصر ہونے کے باعث زیادہ تر غیرمستحکم رہتی ہیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات