National

جارکھنڈ میں ایئر ایمبولینس گر کر تباہ، سات افراد ہلاک

جارکھنڈ میں ایئر ایمبولینس گر کر تباہ، سات افراد ہلاک

جارکھنڈ میں ایک چارٹرڈ ایئر ایمبولینس گر کر تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے بتایا کہ بیچ کرافٹ سی 90 طیارہ، جو میڈیکل ایویکویشن (ایئر ایمبولینس) پرواز‘ پر تھا، پیر کے روز ریاست جارکھنڈ کے قصاریہ علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ ریسکیو اور طبی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جس کے بارے میں مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ایک گھنے اور دشوار گزار جنگل کے اندر واقع تھا۔ مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار کیرتی شری جی نے صحافیوں کو بتایا، ڈاکٹروں کی ٹیم نے طیارے میں سوار تمام افراد کو مردہ قرار دے دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والے سات افراد میں سے دو عملے کے ارکان تھے۔ ڈی جی سی اے بتایا کہ یہ طیارہ، جو ریڈ برڈ ایئرویز کے زیرِ انتظام تھا، نے خراب موسم کے باعث راستہ تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی اور 23 منٹ بعد ایئر ٹریفک ریڈار سے اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ انڈیا کے ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کو بھی جائے حادثہ پر بھیج دیا گیا ہے۔ جنوری میں مغربی ریاست مہاراشٹر کے ایک ریاستی رہنما اور چار دیگر افراد اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب ان کا چارٹرڈ طیارہ شہرباراماتی میں لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments