National

جھارکھنڈ کی خواتین کو میائیاں یوجنا کا پیسہ ملا کھٹا کھٹ: راہل گاندھی

جھارکھنڈ کی خواتین کو میائیاں یوجنا کا پیسہ ملا کھٹا کھٹ: راہل گاندھی

نئی دہلی، 12 نومبر :کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے انڈیا الائنس کو خواتین کو بااختیار بنانے کے تئیں وقف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی عہد بندی کی وجہ سے مائیاں سمان یوجنا کے تحت چوتھی قسط کا پیسہ ماؤں اور بہنوں کے کھاتوں میں پیر کے روز کھٹا کھٹ پہنچ گیا ہے۔ مسٹر راہل گاندھی نے کہا، "کل، مائیاں سمان یوجنا کی چوتھی قسط جھارکھنڈ کی ماؤں اور بہنوں کے کھاتوں میں جمع کر دی گئی ہے۔ یہ اسکیم بالخصوص خواتین کو مہنگائی سے لڑنے اور عزت نفس کے ساتھ زندگی گزارنے میں مدد دے رہی ہے، اسی لیے ہم نے اس کے تحت دی جانے والی رقم کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دسمبر سے جھارکھنڈ کی خواتین کو 2500 روپے کا اعزازیہ دیا جائے گا۔ ریاست کی 53 لاکھ خواتین اس اسکیم سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، "میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور میں اسے دہرا رہا ہوں کہ بی جے پی نے اپنے ارب پتی دوستوں کو جتنا پیسہ دیا ہے، انڈیا الائنس خواتین، نوجوانوں، کسانوں اور غریبوں کو ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اس سے زیادہ پیسہ گا۔"

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments