National

جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی کی 43 سیٹوں پر انتخابات مکمل، پہلے مرحلے میں 65 فیصد سے زیادہ ووٹنگ

جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی کی 43 سیٹوں پر انتخابات مکمل، پہلے مرحلے میں 65 فیصد سے زیادہ ووٹنگ

نئی دہلی، 13 نومبر : جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بدھ کو 43 سیٹوں پر پرامن ماحول میں اوسطاً 65.71 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی آج ان دس ریاستوں راجستھان، مغربی بنگال، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش اور میگھالیہ میں ان دس ریاستوں کی 31 خالی اسمبلی سیٹوں اور کیرالہ کی وایناڈ لوک سبھا سیٹ کے لیے بھی ضمنی انتخابات مکمل ہو گئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 81 رکنی جھارکھنڈ اسمبلی کے پہلے مرحلے میں 43 اسمبلی حلقوں اور دیگر ریاستوں میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے ختم ہوئی۔ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق جھارکھنڈ میں پہلے مرحلے میں 65.71 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس کے ساتھ ہی راجستھان کی سات، مغربی بنگال کی چھ، آسام کی پانچ، بہار کی چار، کرناٹک کی تین، مدھیہ پردیش کی دو اور میگھالیہ، کیرالہ، گجرات اور چھتیس گڑھ کی ایک ایک نشست پر ضمنی انتخابات ہوئے۔ راجستھان کے سالمبر اسمبلی حلقہ میں 64.19 فیصد، جھنجھنو میں 61.80، دیولی میں 61.61، چوراسی میں 68.55، رام گڑھ میں 71.45، کھنسر میں 71.04 اور دوسہ میں 55.63 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ مغربی بنگال کے مداریہاٹ اسمبلی حلقہ میں 64.14 فیصد، مدنی پور میں 71.85 فیصد، نیہاٹی میں 62.10، تلڈنگرا میں 75.20، سیتائی میں 66.35 اور ہارے میں 73.95 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ آسام میں پانچ اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوئے، ان میں سے بیہلی میں 73.70 فیصد، سڈلی میں 71.50 فیصد، سماگوڈی میں 78.10 فیصد، بونگائیگاؤں میں 72 فیصد اور دھولائی میں 72.40 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ بہار کی رام گڑھ سیٹ کے ضمنی انتخاب میں 52.40 فیصد، امام گنج میں 51.38 فیصد، تراری میں 50.10 اور بیلا گنج میں 53.45 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ کرناٹک کی تین سیٹوں میں سے چننا پٹنا سیٹ پر 88.80 فیصد، شگاؤں میں 75.07 فیصد اور سندور میں 71.47 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ مدھیہ پردیش کی بدھنی سیٹ کے لیے 72.37 فیصد اور وجے پور کے لیے 75.27 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ اس کے علاوہ چھتیس گڑھ کے رائے پور سٹی ساؤتھ میں 46.43 فیصد، گجرات کے واو میں 68.01 فیصد، کیرالہ کے چیلکارا میں 69.39 فیصد اور میگھالیہ کی گامبگری اسمبلی سیٹ پر 80.91 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ لوک سبھا ضمنی انتخاب کے لیے کیرالہ کی وایناڈ سیٹ پر 60.79 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اس سیٹ سے اپنی قسمت آزما رہی ہیں۔ انتخابی نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments