National

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے 13 تاریخ کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ، تمام تیاریاں مکمل

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے 13 تاریخ کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ، تمام تیاریاں مکمل

رانچی، 12 نومبر : جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی 43 سیٹوں پر کل صبح 7 بجے سے ووٹنگ ہوگی اور اس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر کے روی کمار نے آج کہا کہ 13 نومبر کو ہونے والی ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ دور دراز کے پولنگ اسٹیشنوں پر ہیلی ڈراپنگ کے ذریعہ پولنگ اہلکاروں کو پہنچایا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 13 نومبر کو صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ 950 بوتھوں پر ووٹنگ شام 4 بجے ختم ہو جائے گی، لیکن قطار میں کھڑے لوگ ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت ہے کہ ووٹنگ ایریا میں کوئی باہر والا نہیں رہے گا۔ اس میں بیماری کی حالت میں چھوٹ کے لئے میڈیکل بورڈ کے ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر فیصلہ ہوگا۔ مسٹرکمار نے کہا کہ ووٹنگ کی رازداری ضروری ہے۔ اس صورتحال میں پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے کر جانا، فوٹو لینا یا ویڈیو بنانا غیر قانونی ہے۔ ایسا کرتے ہوئے پکڑے جانے پر سزا کا بھی التزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل 1.37 کروڑ ووٹر حصہ لیں گے۔ ان میں مرد ووٹرز کی تعداد 68.73 لاکھ اور خواتین ووٹرز کی تعداد 68.36 لاکھ ہے۔ تیسری جنس کے ووٹروں کی تعداد 303 ہے۔ 85 سال سے زیادہ عمر کے ووٹرز کی تعداد 63601، جبکہ معذور ووٹرز کی تعداد 1.91 لاکھ ہے۔ نیز 18-19 سال کے ووٹروں کی تعداد 6.51 لاکھ ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments