National

رائے گڑھ میں شدید آگ: ایک ادارہ جل کر خاک

رائے گڑھ میں شدید آگ: ایک ادارہ جل کر خاک

رائے گڑھ، 21 اکتوبر (: چھتیس گڑھ کے شہر رائے گڑھ میں دیوالی کی رات اُس وقت افرا تفری مچ گئی جب ہنڈی چوک کے قریب واقع یش پرنٹرز میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے ادارے کو اپنی زد میں لے لیا۔ گنجان آبادی والے اس علاقے میں آگ لگنے سے آس پاس کے لوگوں میں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی پولیس کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ دو درجن سے زائد آگ بجھانے والے اہلکار آگ بجھانے میں کی کوشش میں مسلسل مصروف ہیں۔ ممکنہ جانی نقصان اور آگ کے پھیلاؤ کے خطرے کو دیکھتے ہوئے پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی احتیاطی تدابیر کے طور پر بجلی محکمہ نے آس پاس کے علاقے کی بجلی کی فراہمی بند کر دی ہے۔ دیوالی کا موقع ہونے کی وجہ سے موقع پر کافی بھیڑ جمع ہو گئی ہے۔ تاہم، انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں اور امدادی و بچاؤ کارروائی میں تعاون کریں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments