جاپان کے سنیما آئیکون ٹٹسویا ناکاڈائی 92 برس کی عمر میں چل بسے، ان کی موت کی وجہ نمونیا بتائی گئی ہے۔ وہ اپنی متعدد فلموں بالخصوص فلم رن اور ہاراگیری میں ناقابل فراموش اداکاری کے لیے مشہور تھے، ٹٹسویا ناکاڈائی کی موت جاپانی فلم کے سنہری دور کے خاتمے کی علامت ہے۔ واضح رہے کہ اس سال دنیا بھر کے فلمی شائقین کے لیے اس لحاظ سے افسوسناک رہا ہے کیونکہ کئی معروف فلمی ستارے اس دنیا سے چلے گئے اور آج جاپان نے بھی اپنے ایک بڑے اسٹار کو کھو دیا۔ ٹٹسویا ناکاڈائی جو جاپانی سنیما کی کئی جنریشن کی پہچان بنے، 13دسمبر 1932 کو ٹوکیو میں پیدا ہوئے، کمسنی میں انکے بس ڈرائیور والد کے انتقال کی وجہ سے انکا خاندان مشکلات کا شکار رہا اور آؤیاما منتقل ہوگیا جہاں انھوں نے بڑی سادہ زندگی گزاری۔ اپنی زندگی کی ابتدا ہی سے اداکاری کے شوق نے انھیں ہائییوزا ٹریننگ اسکول پہنچایا اور یہی انکی اداکاری کے عروج کا نقطہ آغاز بنا اور بعدازاں وہ جاپان کے سب سے معروف اداکار بنے۔ انھوں نے جاپان کا مشہور ایکٹنگ اسکول اور تھیٹر کمپنی مومیجوکو قائم کیا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟