National

گنگا میں نان ویج افطار پارٹی کا معاملہ: الہ آباد ہائی کورٹ نے یوپی حکومت کو جواب داخل کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی

گنگا میں نان ویج افطار پارٹی کا معاملہ: الہ آباد ہائی کورٹ نے یوپی حکومت کو جواب داخل کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی

پریاگ راج،17 اپریل:)الہ آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ وارانسی میں دریائے گنگا کے وسط میں ایک کشتی پرنان ویج افطار پارٹی کے انعقاد سے متعلق کیس میں اتر پردیش حکومت کو اپنا جواب داخل کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے ۔یہ ہدایت جمعہ کے روز اس معاملے میں نامزد تین ملزمان دانش سیفی، عامر کیفی اور نور الاسلام کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران دی گئی۔ مقدمے کی سماعت جسٹس جتیندر کمار سنہا کی سنگل بنچ میں ہوئی۔ سماعت کے آغاز میں ریاستی حکومت کے وکیل نے معاملے پر تفصیلی جواب داخل کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت طلب کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت نے اس معاملے کی اگلی سماعت کے لیے 24 اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈوکیٹ محمد وسیم نے دلائل پیش کیے ۔ واضح رہے کہ یہ معاملہ اس وقت سرخیوں میں آیا جب سوشل میڈیا پر گنگا میں کشتی پر افطار پارٹی کی ویڈیوز وائرل ہوئیں، جس میں مبینہ طور پر گوشت پر مشتمل پکوان پیش کیے گئے تھے ۔ اس واقعے کے خلاف بی جے پی یووا مورچہ کے صدر رجت جیسوال نے 16 مارچ کو وارانسی کے تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ مذہبی جذبات کو مجروح کرنے اور مقدس دریا کی حرمت پامال کرنے کے الزامات کے تحت درج اس مقدمے میں اب حکومت کے جواب کے بعد ہی ملزمان کی ضمانت پر کوئی فیصلہ متوقع ہے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments