National

جے شنکر کی واشنگٹن میں اپنے ہم منصب سے ملاقات، ہندستان-امریکہ اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال

جے شنکر کی واشنگٹن میں اپنے ہم منصب سے ملاقات، ہندستان-امریکہ اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے واشنگٹن میں امریکہ کے اپنے ہم منصب مارکو روبیو اور ٹریزری سکریٹری اسکاٹ بیسنٹ کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں، جس میں ہندستان-امریکہ اسٹریٹجک اوراقتصادی شراکت داری پر وسیع تبادلہ خیال کیا گیا۔ مارکو روبیو سے ملاقات کے بعد وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ئایکس‘پر لکھا کہ آج دوپہر امریکی سینیٹر روبیو سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ ہماری دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے اور علاقائی اور عالمی مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ہندوستان-امریکہ اسٹریٹجک شراکت داری، دفاعی تجارتی شراکت داری، جوہری تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، توانائی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جے شنکرنے بتایا کہ ملاقات کے دوران اپنے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف میکانزم کی جلد میٹنگس کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس دوران اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اہم معدنیات کی تلاش، کان کنی اور پروسیسنگ پر دوطرفہ تعاون کو باضابطہ بنانے پر تبادلہ خیال کیا، یہ ایک ایسا شعبہ ہے جو ہندوستان-امریکہ اقتصادی اور اسٹریٹجک تعلقات کے مرکزی ستون کے طور پر ابھرا ہے۔ یہ ملاقات صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے دنیا کے سب سے دوبڑی جمہوریتوں کے درمیان رکاوٹوں کو کم کرنے اور بازار تک رسائی کو وسعت دینے کے مقصد سے ایک تجارتی معاہدے کے اعلان کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سکریٹری روبیو اور وزیر جے شنکر نے دونوں ممالک کے درمیان ہوئے معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے نئے اقتصادی مواقع کھولنے اور مشترکہ توانائی تحفظ کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں جمہوریتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ بات چیت میں شراکت داری کے علاقائی اور کثیر جہتی پہلوؤں پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ روبیو اور جے شنکر نے سیکورٹی ڈائیلاگ کے ذریعے دو طرفہ اور کثیر جہتی تعاون کو وسعت دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اپنی میٹنگ کا اختتام کیا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ایک خوشحال ہند-بحرالکاہل خطہ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے اہم ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments