National

جے رام رمیش کا مودی حکومت پر حملہ، واشنگٹن سے تجارتی معاہدے کے اعلان کو ’ٹرمپ نربھرتا‘ قرار دیا

جے رام رمیش کا مودی حکومت پر حملہ، واشنگٹن سے تجارتی معاہدے کے اعلان کو ’ٹرمپ نربھرتا‘ قرار دیا

کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب ہندوستان کو اپنے اہم قومی فیصلوں کی اطلاع خود اپنی حکومت کے بجائے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ یا ان کے مقرر کردہ عہدیداروں کے ذریعے ملتی ہے۔ جے رام رمیش نے اس صورتِ حال کو ’ٹرمپ نربھرتا‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرمپ پر انحصار کی علامت ہے۔ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم مودی سے بات کی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت ’میڈ اِن انڈیا‘ مصنوعات پر امریکی ٹیرف کم ہو کر 18 فیصد رہ جائے گا۔ جے رام رمیش نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان ہونے والی بات چیت کی تفصیلات سب سے پہلے ہندوستانی حکومت کی جانب سے نہیں بلکہ ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور کی طرف سے سامنے آئیں۔ ان کے مطابق اب یہ معمول بنتا جا رہا ہے کہ حکومت کے فیصلوں کی خبر ہندوستان کو صدر ٹرمپ یا ان کے نمائندوں سے ملتی ہے۔ کانگریس رہنما نے اپنی ایک اور پوسٹ میں آپریشن سندور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ماضی میں اس کارروائی کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اپنے کردار کا دعویٰ کیا تھا، حالانکہ ہندوستانی حکومت نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ کسی تیسرے فریق کا کوئی کردار نہیں تھا۔ جے رام رمیش کے مطابق ان تمام مثالوں سے یہ تاثر مضبوط ہوتا ہے کہ صدر ٹرمپ کو وزیر اعظم مودی پر غیر معمولی اثر و رسوخ حاصل ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ آپریشن سندور کو روکنے کا اعلان بھی واشنگٹن ڈی سی سے ہوا، روس اور وینزویلا سے ہندوستان کی تیل خریداری سے متعلق معلومات بھی وہیں سے سامنے آئیں اور اب ہندوستان۔امریکہ تجارتی معاہدے کا اعلان بھی واشنگٹن سے کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کی مکمل تفصیلات کا ابھی انتظار ہے۔ ان کے بقول ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وزیر اعظم مودی اب صدر ٹرمپ کے ساتھ نظر آنے تک سے جھجک محسوس کرتے ہیں اور یہ کہ انہوں نے بالآخر دباؤ کے آگے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں واضح طور پر ’موگیمبو خوش ہے‘۔ بعد ازاں وزیر اعظم مودی نے بھی ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے صدر ٹرمپ سے بات چیت کو خوشگوار قرار دیا اور ہندوستانی مصنوعات پر ٹیرف میں کمی کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بڑی معیشتوں کا باہمی تعاون عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا اور عالمی استحکام کو تقویت دے گا۔ وزیر اعظم نے عالمی امن اور خوشحالی کے لیے صدر ٹرمپ کی قیادت کی ستائش بھی کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments