نئی دہلی، 26 فروری : جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (جے این یو ایس یو) کے طلبہ کا احتجاجی مارچ جمعرات کو پرتشدد شکل اختیار کر گیا۔ پولیس کے مطابق تقریباً 400 سے 500 طلبہ جمع ہوئے تھے اور انہوں نے اپنے احتجاج کو کیمپس تک ہی محدود رکھنے کی درخواست کو ان سنا کر دیا۔ ایک افسر نے بتایا کہ حکام کی تنبیہ کے باوجود طلبہ جے این یو کیمپس سے وزارتِ تعلیم کی طرف بڑھ رہے تھے ۔ خبروں کے مطابق یہ احتجاج اس وقت مشتعل ہو گیا جب طلبہ نے بیریکیڈز توڑ دیے ، بینرز اور ڈنڈے پھینکے اور دہلی پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی۔ ہاتھا پائی کے دوران کچھ اہلکاروں کو مبینہ طور پر دانتوں سے کاٹے جانے کی بھی اطلاع ہے ۔ مظاہرین کو جے این یو کے نارتھ گیٹ (شمالی دروازے ) پر روک دیا گیا اور آہستہ آہستہ واپس کیمپس کے اندر بھیج دیا گیا۔ اس احتجاج کے دوران کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ تشدد کرنے والے اور قانونی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے طلبہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ جے این یو انتظامیہ نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ کیمپس کے باہر اس طرح کے احتجاج کی اجازت نہیں ہے ۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو