Entertainment

فری فلسطین پر مذاق، سیف علی خان تنقید کی زد میں

فری فلسطین پر مذاق، سیف علی خان تنقید کی زد میں

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان ایک انٹرویو کے دوران فری فلسطین سے متعلق کیے گئے ایک تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئے۔ انٹرویو کے دوران صحافی انوپما چوپڑا نے بتایا کہ وہ ہالی ووڈ اداکار خاویر بارڈیم کی اداکاری سے متعلق ایک قول کا حوالہ دینا چاہتی ہیں، جس پر سیف علی خان نے بات کاٹتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا، کیا وہ فری فلسطین ہے؟ اس پر انوپما چوپڑا ہنس پڑیں اور جواب دیا نہیں۔ بعد ازاں سیف علی خان نے بھی ہنستے ہوئے کہا کہ معذرت، میں صرف سوچ رہا تھا، یہ بھی تو ان کا ایک مشہور جملہ ہے۔ اس گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کئی صارفین نے سیف علی خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فری فلسطین کوئی فلمی جملہ نہیں بلکہ فلسطینی عوام کے حقوق اور آزادی کی حمایت کا عالمی نعرہ ہے، جسے مذاق کے انداز میں پیش کرنا نامناسب رویہ ہے۔ دوسری جانب بعض صارفین کا کہنا تھا کہ سیف علی خان نے یہ جملہ محض بطور حوالہ استعمال کیا تھا، جبکہ اصل مسئلہ اس پر آنے والا قہقہہ تھا، اس حساس موضوع پر ہنسنے سے گفتگو کا تاثر متاثر ہوا۔ واضح رہے کہ ہسپانوی اداکار خاویر بارڈیم فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنے مؤقف کے باعث جانے جاتے ہیں اور مختلف بین الاقوامی تقریبات میں بھی فری فلسطین کا اظہار کر چکے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments