Entertainment

فرح خان نے اکشے کھنہ کے ساتھ کام سے گریز کی وجہ بتادی

فرح خان نے اکشے کھنہ کے ساتھ کام سے گریز کی وجہ بتادی

فلمساز اور کوریوگرافر فرح خان نے ابتدائی دور میں میں اکشے کھنہ کے ساتھ کام سے گریز کی وجہ بتادی۔ 61 سالہ فرح خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں50 سالہ اکشے کھنہ کے ساتھ ماضی میں کام سے گریز کی وجوہات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ 1990ء کی دہائی میں، میں اکشے کھنہ کے ساتھ کام کرنے سے گریز کرتی تھی کیونکہ وہ سیٹ پر اکثر چڑچڑے اور مشکل مزاج سمجھے جاتے تھے۔ فلمساز نے مزید کہا کہ کام نہ کرنے کی ایک وجہ ان کے بالوں کا تیزی سے جھڑنا بھی تھا، جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ میں رہتے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اُس وقت اگر کسی فلم میں اکشے کھنہ ہوتے تو میں اکثر ڈیٹس نہ ہونے کا بہانہ بنا دیتی تھی، آج ہمارے درمیان اچھا تعلق ہے۔ فرح خان نے یہ بھی کہا کہ میری رائے 2001ء میں ’فلم دل چاہتا ہے‘میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد بدل گئی کیونکہ اُس وقت تک اکشے کا رویہ کافی مثبت اور پرسکون ہوچکا تھا۔ انہوں نے فلم دھریندر میں اکشے کھنہ کی اداکاری کی تعریف کی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ بہترین ڈانسر بھی ہے، گانے ’کوئی کہے کہتا رہے‘ میں بہت اچھے لگے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments