سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس گوئی پر جوتا پھینکنے والے وکیل راکیش کشور کی دہلی کے کڑکڑڈوما کورٹ احاطہ میں وکیلوں نے چپلوں سے پٹائی کر دی ہے۔ ایڈووکیٹ راکیش کشور، جنھوں نے حال ہی میں سابق چیف جسٹس گوئی پر جوتا پھینک کر ہنگامہ کیا تھا، انھیں گوئی نے معاف کر دیا تھا۔ لیکن عدالتی احاطہ میں اج کچھ وکلا نے انھیں چپلوں سے بری طرح پیٹ دیا۔ یہ حادثہ تب پیش ایا جب راکیش کشور عدالت میں موجود تھے، اور پھر اچانک راکیش کشور پر کچھ وکیلوں نے حملہ کر دیا۔ راکیش پر دھکا مکی اور چپلوں سے حملہ کیا گیا۔ حالات بے قابو ہوتے نظر ارہے تھے، لیکن بڑی مشکلوں سے کورٹ سیکورٹی اہلکاروں نے بیچ بچاو کر کے انھیں باہر نکالا۔ واضح رہے کہ راکیش کشور کو گوئی پر جوتا پھینکنے کے بعد بار کونسل نے انھیں معطل کر دیا تھا۔ راکیش کشور نے چہار جانب سے ہوئی مذمتوں کے بعد بھی کہا تھا کہ انھیں اپنے کیے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔ انھوں نے بتایا کہ بھگوان نے خواب میں ا کر انھیں یہ کام کرنے کہا تھا۔ راکیش کشور ایک سینئر ایڈووکیٹ ہیں، جو دہلی بار کونسل میں 2009 سے رجسٹرڈ ہیں۔ ان کی عمر تقریباً 72-71 سال بتائی جا رہی ہے۔ بار کونسل ا?ف انڈیا سے معطلی کے بعد وہ اگے کی کارروائی تک کوئی بھی کیس نہیں لڑ سکتے ہیں۔ سابق چیف جسٹس اف انڈیا بی گوئی پر جوتا پھینکنے کا واقعہ 6 اکتوبر 2025 کو سپریم کورٹ کے کورٹ نمبر 1 میں ایک مستقل سماعت کے دوران پیش ا?یا تھا۔ ایڈووکیٹ کشور نے جوتا پھینکنے کی کوشش ضرور کی تھی، لیکن بی گوئی بچ گئے تھے۔ یہ واقعہ صبح تقریباً 11.35 بجے انجام دیا گیا تھا، جب سماعت کھجوراہو (مدھیہ پردیش) کے جواری مندر میں بھگوان وشنو کی سر کٹی مورتی کی نو تنصیب سے جڑے معاملے پر چل رہی تھی۔ کشور نے جوتا نکال لیا، لیکن محتاط سیکورٹی اہلکاروں اور اس پاس کے وکیلوں نے انھیں فوراً پکڑ لیا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو