نومنتخب وزیر اعلیٰ وجے نے تمل ناڈو اسمبلی میں فلور ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔ وجے حکومت کو فلور ٹیسٹ میں 144 اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہوئی، جب کہ اپوزیشن پارٹیوں نے فلور ٹیسٹ کی ووٹنگ سے قبل ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی ٹی وی کے کی زیر قیادت مخلوط حکومت نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔ واضح رہے کہ 234 رکنی تمل ناڈو اسمبلی میں ٹی وی کے سب سے بڑی طاقت بن کر ابھرا، لیکن اس کے پاس اپنے دَم پر اکثریت کا ہندسہ نہیں تھا۔ کانگریس، سی پی آئی، سی پی آئی (ایم)، وی سی کے، انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) اور کچھ آزاد و چھوٹی پارٹیوں کی حمایت سے وجے نے حکومت بنائی تھی۔ فلور ٹیسٹ کے دوران اتحاد کو کل 144 اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ اسمبلی کی کارروائی شروع ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ وجے نے تحریک اعتماد پیش کی۔ بحث کے دوران اقتدار میں شامل اتحادی پارٹیوں نے حکومت کی حمایت میں اپنی بات رکھی، جبکہ اپوزیشن نے کئی معاملات پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ حالانکہ ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ہی بڑی اپوزیشن پارٹیوں نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اعتماد کے ووٹ میں 22 اراکین نے تحریک کے خلاف ووٹ دیا، جبکہ کارروائی کے دوران 5 ارکین اسمبلی غیر جانبدار رہے۔ فلور ٹیسٹ نے آل انڈیا انا دراوڑ منیترا کژگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) کے خیمے میں واضح دراڑیں بھی بے نقاب کر دیں۔ پارٹی قیادت کی جانب سے اراکین کو ووٹنگ سے دور رہنے کی ہدایت کے باوجود اے آئی اے ڈی ایم کے کے 25 اراکین اسمبلی نے وجے کی حکومت کے حق میں ووٹ دیا، جو پارٹی کے اندر بڑھتی ہوئی اندرونی اختلافات کی علامت ہے۔ جبکہ دراوڑ منیترا کژگم (ڈی ایم کے) نے ووٹنگ کے عمل کے دوران اپنے 59 اراکین اسمبلی کے ساتھ واک آؤٹ کیا، جس سے اسمبلی کے اندر سیاسی ڈرامہ مزید شدت اختیار کر گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ ٹی وی کے اسمبلی انتخابات میں 108 سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری، لیکن وہ اکثریت کے ہندسے سے 10 سیٹیں پیچھے رہ گئی۔ وجے نے 2 اسمبلی سیٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔ انہیں ایک سیٹ خالی کرنی ہوگی، جس سے ٹی وی کے کی سیٹوں کی تعداد گھٹ کر 107 رہ گئی ہے۔ ٹی وی کے کی اتحادی پارٹیوں میں کانگریس کے 5 ارکین اسمبلی، جبکہ سی پی آئی، سی پی آئی (ایم)، وی سی کے اور آئی یو ایم ایل کے 2-2 اراکین شامل ہیں۔ ان سب کو ملا کر اسمبلی میں اتحاد کی کل تعداد 120 تک پہنچ گئی ہے۔ حالانکہ فلور ٹیسٹ کے دوران وجے کی پارٹی کو 144 اراکین اسمبلی نے اپنی حمایت دی ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات