National

فلور میں بائبل کی بے حرمتی کے الزام پر کشیدگی، گھریلو جھگڑے کے بعد شوہر گرفتار

فلور میں بائبل کی بے حرمتی کے الزام پر کشیدگی، گھریلو جھگڑے کے بعد شوہر گرفتار

پھگواڑہ، 2 مئی : پنجاب کے فلور علاقے کے گا¶ں چک دیس راج میں گھریلو تنازع کے بعد بائبل کے صفحات پھاڑنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس واقعے کے بعد علاقے کے بعض طبقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی، تاہم پولیس نے صورتحال کو قابو میں بتایا ہے ۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھارت مسیح نے ہفتہ کے روز بتایا کہ ملزم کی شناخت سرجیت رام کے طور پر ہوئی ہے ۔ الزام ہے کہ جمعہ کی دوپہر جب اس کی بیوی مونیکا گھر میں بائبل پڑھ رہی تھی، تو ملزم نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ وہ اس مقدس کتاب کی تعلیمات کو نہیں مانتا۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان تکرار بڑھ گئی۔ شکایت کے مطابق، جھگڑے کے دوران ملزم نے بائبل کے صفحات پھاڑ دیے اور بیوی کے مذہبی عقیدے کے حوالے سے قابلِ اعتراض ریمارکس دیے ۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دیں۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم پیشے سے پینٹر ہے اور مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا جب اس کا بیوی سے جھگڑا ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گا¶ں میں حالات فی الحال قابو میں ہیں، لیکن واقعے کے بعد کچھ لوگوں میں ناراضگی پائی جاتی ہے ۔ بعض دیہاتیوں نے پولیس کارروائی میں تاخیر کا الزام بھی لگایا ہے ۔ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ ''وہ گزشتہ چار سالوں سے چرچ جا رہی ہے اور خاندان میں اکیلی مسیحی مذہب کی پیروی کرتی ہے ۔ اس کا شوہر اکثر اسے چرچ جانے سے روکتا تھا اور مذہبی عقائد کی وجہ سے ہراساں کرتا تھا۔ اس کے تین بچے بھی اس کے ساتھ چرچ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے گھر میں اکثر تنا¶ رہتا تھا۔ واقعے کے بعد خاتون نے چرچ انتظامیہ کو مطلع کیا، جس کے بعد پولیس کو خبر دی گئی۔ ملزم کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا اور بعد میں باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 298 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، جو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ارادے سے کیے گئے اقدامات سے متعلق ہے ۔ خاتون نے ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا، جبکہ اس واقعے کے بعد پنجاب میں نافذ 'بے حرمتی قانون' کے دائرہ کار پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں، کیونکہ موجودہ دفعات میں بائبل شامل نہیں۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments