Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

افغانستان کے مشرقی حصوں میں سیلاب کی تباہ کاری، 20 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد لاپتا

افغانستان کے مشرقی حصوں میں سیلاب کی تباہ کاری، 20 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد لاپتا

کابل(21 جولائی 2026): افغانستان کے مشرقی علاقوں بالخصوص صوبہ نورستان میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔ افغانستان کے مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں بالخصوص پاکستان کی سرحد سے متصل صوبہ نورستان میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی اور 100 کے قریب افراد لاپتا ہو گئے ہیں۔ افغان ڈیزاسٹر ایجنسی کے حکام کے مطابق صوبہ نورستان اور اس کے دارالحکومت ‘پارون’ میں آنے والے ناگہانی سیلاب نے ہوٹلوں، مکانات اور درجنوں دکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ سیلابی پانی کے ساتھ آنے والے بڑے بڑے پتھروں اور کیچڑ نے پارون میں دریا کے کنارے قائم مارکیٹوں اور دکانوں کا نام و نشان مٹا دیا ہے۔ ریسکیو اداروں نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے اب تک 20 لاشیں نکال لی ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ سیلابی ریلوں میں بہہ جانے والے لاپتا افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ افغان ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے مختلف صوبوں میں مزید تیز بارشوں اور طوفان کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ندی نالوں، دریاؤں کے کناروں اور سیلابی خطرے سے دوچار علاقوں سے دور رہیں۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments