ممبئی (8 فروری ): بالی وڈ اداکار اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی کی آئندہ ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری 3‘ کیلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔ میڈیا کے مطابق ’ہیرا پھیری 3‘ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے اور اس بار وجہ فلم سے جڑا ایک نیا تنازع ہے، مدراس ہائیکورٹ نے پروڈیوسر فیروز نادیاد والا سے فلم کے حوالے سے جواب طلب کر لیا ہے۔ پروڈکشن ہاؤس ’سیون آرٹس انٹرنیشنل‘ نے عدالت میں دعویٰ کیا ہے کہ ہیرا پھیری فرنچائز کے اصل حقوق ان کے پاس ہیں۔ واضح رہے کہ فلم ’ہیرا پھیری‘ 1989 کی ملیالم فلم ’رام جی راؤ اسپیکنگ‘ کا ہندی ری میک ہے۔ پروڈکشن ہاؤس نے عدالت میں پٹیشن دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فیروز نادیاد والا کو صرف ایک ہندی ری میک بنانے کی اجازت دی گئی تھی، لیکن انہوں نے اس کے بعد ’پھر ہیرا پھیری‘ (2006) بنائی اور اب تیسری فلم کے حقوق اداکار اکشے کمار کے پروڈکشن ہاؤس کو فروخت کر دیے ہیں۔ سیون آرٹس انٹرنیشنل کے ایم ڈی جی پی وجے کمار نے کہا کہ میں نے 2022 میں رام جی راؤ اسپیکنگ کے اصل پروڈیوسرز آدتیہ فلمز سے ہیرا پھیری فرنچائز کے تمام حقوق خرید لیے تھے، انہوں نے مجھے بتایا تھا کہ فیروز نادیاد والا کو صرف ایک ہندی فلم بنانے کا حق دیا گیا تھا، لیکن انہوں نے دوسرا ورژن بھی بنا ڈالا جو 2006 میں ریلیز ہوا، ان کے پاس اس فلم کا سیکوئل، پریکوئل بنانے یا اس کے کرداروں کو استعمال کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ وجے کمار نے وضاحت کی کہ 2006 کی فلم پھر ہیرا پھیری کے وقت ایکشن کیوں نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی فلم کی ہدایت کاری پریادرشن نے کی تھی جو ہمارے قریبی ہیں جبکہ دوسری فلم نیرج وورا نے ڈائریکٹ کی تھی، اس وقت کاپی رائٹ رکھنے والوں کو اندازہ نہیں ہوا کہ کیا ہوا، ہمیں اور اصل پروڈیوسرز کو بہت بعد میں احساس ہوا کہ نادیاد والا نے خلاف ورزی اور دھوکہ دہی کی ہے، اس وقت ہم نے سوچا کہ جو ہوگیا سو ہوگیا لیکن اگلا ہندی ورژن ہم خود بنائیں گے۔ ’جب ہم نے اس سلسلے میں اکشے کمار سے رابطہ کیا تو پتا چلا کہ فیروز نادیاد والا پہلے ہی حقوق اداکار کے پروڈکشن ہاؤس کیپ آف گڈ فلمز کو بیچ چکے ہیں۔ ہم نے فلمساز کو قانونی نوٹس بھیجا کہ وہ ایسی چیز کیسے بیچ سکتے ہیں جس کے وہ مالک ہی نہیں؟ میرے پاس عدالت جانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔‘ جب سے ہیرا پھیری 3 کا اعلان ہوا ہے یہ مسلسل سرخیوں میں ہے۔ پہلے پریش راول کے فلم چھوڑنے اور پھر واپسی کی خبریں وائرل ہوئیں اور اب فلم کی پروڈکشن میں تاخیر کی اطلاعات ہیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں