Entertainment

فلم ورکرز باڈی کا قانونی نوٹس کے بعد رنویر سنگھ کیخلاف عدم تعاون کا اعلان واپس

فلم ورکرز باڈی کا قانونی نوٹس کے بعد رنویر سنگھ کیخلاف عدم تعاون کا اعلان واپس

بھارتی فلم ورکرز کی تنظیم نے اداکار رنویر سنگھ کے خلاف جاری عدم تعاون کا حکم واپس لے لیا، یہ فیصلہ سنٹا اور امپا کی درخواست پر کیا گیا۔ میڈیا کے مطابق فلم ورکرز فیڈریشن کے صدر بی این تیواری نے اعلان کیا ہے کہ رنویر سنگھ کے خلاف جاری ہدایت ختم کر دی گئی ہے۔ فیڈریشن کے چیف ایڈوائزر اشوک پنڈت نے بتایا کہ رنویر سنگھ کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس کا جواب قانونی ٹیم دے گی۔ اشوک پنڈت نے مزید کہا ہے کہ فیڈریشن رنویر سنگھ کے ساتھ بات چیت کے ذریعے معاملے کا حل چاہتی ہے اور امید ہے کہ مثبت پیش رفت ہو گی۔ واضح رہے کہ رنویر سنگھ نے فلم ’ڈان 3‘ سے علیحدگی اختیار کی تھی جس کے بعد فیڈریشن نے 25 مئی کو ان کے خلاف عدم تعاون کی ہدایت جاری کی تھی۔ اس فیصلے پر فلمی صنعت کی متعدد شخصیات نے مختلف آراء کا اظہار کیا تھا۔ دوسری جانب معروف فلم پروڈیوسر ٹی پی اگروال نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کسی فرد یا تنظیم کو کسی کے خلاف پابندی لگانے یا کام نہ کرنے کی ہدایت دینے کا قانونی اختیار حاصل نہیں۔ ادھر پروڈیوسرز گلڈ آف انڈیا نے بھی فنکاروں، ہدایت کاروں اور تکنیکی ماہرین کی جانب سے آخری وقت میں منصوبوں سے الگ ہونے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش ظاہر کی تھی۔ تنظیم کے مطابق ایسے اقدامات سے پروڈیوسرز کو مالی نقصان پہنچتا ہے اور صنعت میں اعتماد اور پیشہ ورانہ ماحول متاثر ہوتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments