Entertainment

فلم ’نائیک‘ کے بعد سیاسی جماعتوں نے انیل کپور سے کیوں رابطے کیے؟ اداکار کا حیران کن انکشاف

فلم ’نائیک‘ کے بعد سیاسی جماعتوں نے انیل کپور سے کیوں رابطے کیے؟ اداکار کا حیران کن انکشاف

ممبئی (15 فروری ): 2001 میں ریلیز ہونے والی سیاسی ڈرامہ فلم ’بائیک‘ کی ریلیز کے بعد بالی وڈ اداکار انیل کپور سے مختلف سیاسی جماعتوں نے رابطے کیے تھے۔ میڈیا کے مطابق انیل کپور کا حال ہی میں دیا گیا بیان سب کیلیے حیرانی کا باعث بن گیا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم ’نائیک‘ کے اثر و رسوخ کی وجہ سے مختلف سیاسی جماعتوں نے ان سے رابطہ کیا اور سیاست میں آنے کی پیشکش کی لیکن انہوں نے ان تمام آفرز کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا۔ فلم میں انیل کپور نے ایک ایسے صحافی کا کردار نبھایا تھا جو صرف ایک دن کیلیے وزیر اعلیٰ بنتا ہے۔ ان کی یہ اداکاری اتنی جاندار تھی کہ کئی سیاسی جماعتیں فلم دیکھنے کے بعد ان سے رابطہ کرنے پر مجبور ہوگئیں۔ انیل کپور نے کسی جماعت کا نام لیے بغیر بتایا کہ کچھ بات چیت ضرور ہوئی تھی لیکن میں نے اسے ابتدا میں ہی ختم کر دیا تھا، وہ لوگ بھی کافی سمجھدار ہوتے ہیں اس لیے وہ براہِ راست پیشکش نہیں کرتے بلکہ کسی اور کے ذریعے پیغام بھیجتے ہیں، انہیں کہیں نہ کہیں اندازہ ہوگیا تھا کہ میرا رجحان اس کام کی طرف نہیں۔ ’اگر میں کوئی کام کروں تو اسے پوری ایمانداری اور خلوص کے ساتھ کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھ میں سیاست کو اپنا مکمل وقت دینے کی صلاحیت نہیں۔ میں جس کام کو بھی ہاتھ میں لیتا ہوں اسے اپنا 100 فیصد دینا چاہتا ہوں۔ بعض اوقات جب آپ شہرت کی بلندیوں پر ہوتے ہیں تو دنیا کی ہر تنظیم آپ سے رابطہ کرنا چاہتی ہے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments