بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے فلم کنگ میں شاہ رخ خان کی جانب سے کاسٹ کیے جانے پر کہا ہے کہ وہ شاہ رخ کو انکار نہیں کرسکتے۔ بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار ارشد وارثی کے لیے یہ سال مصروفیات سے بھرپور ہے۔ اپنی آنے والی کامیڈی فلم ’دھمال 4‘ کی پروموشن کے دوران ارشد وارثی نے شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ سائن کرنے کی اصل وجہ بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شاہ رخ خان اور ان کے خاندان کو کبھی کسی کام کے لیے انکار نہیں کر سکتے۔ ایک یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے ارشد وارثی نے کہا، ’میں شاہ رخ خان کو کبھی ملوک نہیں کر سکتا، یہاں تک کہ جب ان کے بیٹے آریان خان نے مجھے نیٹ فلکس کی ایک ویب سیریز کے لیے فون کیا، تو میں نے کہانی سنے بغیر ہامی بھر لی۔‘ ان کا کہنا تھا کہ آریان مجھے کہانی سنانا چاہ رہا تھا لیکن میں نے کہا، ’’مجھے کچھ نہیں سننا۔ تمہیں مجھ سے دو دن جو بھی کام کروانا ہے کروا لو، میں یہ صرف اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ میں تمہارے والد، تم سے اور تمہاری پوری فیملی سے بےپناہ محبت کرتا ہوں۔‘‘
Source: Social Media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود