بالی ووڈ فلم ’کالا ہرن‘ کے پروڈیوسر امیت جانی نے سینئر اداکار گووند نام دیو کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ میڈیا کےمطابق نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 7 دن کے اندر عوام کے سامنے معافی مانگیں اور پروڈکشن ہاؤس کو 50 لاکھ روپے جرمانہ ادا کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب گووند نام دیو نے فلم کا ٹیزر دیکھنے کے بعد دعویٰ کیا کہ مجھے فلم کی اصل کہانی سے لاعلم رکھا گیا اور جو فلم بنائی گئی وہ میرے علم میں لائی گئی کہانی سے بالکل مختلف ہے۔ اداکار کے مطابق مجھے ابتداء میں بتایا گیا تھا کہ فلم کا نام ’سنبھل‘ ہے اور میرا کردار صرف عدالتی مناظر تک محدود ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ فلم میں سلمان خان سے مشابہ ایک کردار بھی شامل کیا جائے گا۔ دوسری جانب فلم کے پروڈیوسر امیت جانی کا کہنا ہے کہ گووند نام دیو ناصرف کالا ہرن کا حصہ بننے پر رضا مند ہوئے تھے بلکہ اس کے سیکوئل میں کام کرنے پر بھی آمادہ تھے۔ ادھر سلمان خان نے بھی دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے فلم کی نمائش پر پابندی لگانے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلم مجھ سے منسوب الزامات پر مبنی ہے اور میرے شخصی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہے۔ کیس کی سماعت 19 جون کو متوقع ہے۔
Source: Social Media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں

کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود