Entertainment

فلم دھرندر نے پانچ دنوں 152 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی

فلم دھرندر نے پانچ دنوں 152 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی

ممبئی، 10 دسمبر: بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کی فلم 'دھرندھر' نے باکس آفس پر ریلیز کے پانچ دنوں میں 152 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے ۔ یہ فلم 5 دسمبر کو ملک بھر میں تقریباً پانچ ہزار اسکرینز پر ریلیز کی گئی۔ اس فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ اکشے کھنہ، سنجے دت، آر مادھون اور ارجن رامپال بھی اہم کرداروں میں نظر آئے ہیں۔ اس ہائی ایکٹین ایکشن تھرلر فلم میں ادتیہ دھر نے ہدایت اور پروڈکشن کے فرائض سرانجام دیئے ہیں، جبکہ جیوتی دیش پانڈے اور لوکیش دھر نے اس کی مشترکہ پروڈکشن کی ہے ۔ جیو اسٹوڈیوز کی پیشکش میں بننے والی یہ فلم بی62 اسٹوڈیوز کی پروڈکشن اور سارے گاما کے تعاون سے تیار کی گئی ہے ۔ فلم نے باکس آفس پر زبردست دھوم مچا دی ہے اور اسے ناظرین کی جانب سے غیر معمولی ردِعمل مل رہا ہے ۔ سکنیلک کی رپورٹ کے مطابق، فلم نے پہلے دن 28 کروڑ روپے ، دوسرے دن 32 کروڑ روپے ، تیسرے دن 43 کروڑ روپے اور چوتھے دن 23.25 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ سکنیلک کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق، فلم نے پانچویں دن 26.50 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اس طرح یہ فلم محض پانچ دنوں میں ہندستانی بازار میں 152 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر چکی ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments