National

فلم ’گھوس خور پنڈت‘ کے فلم ساز کو سپریم کورٹ کی سرزنش

فلم ’گھوس خور پنڈت‘ کے فلم ساز کو سپریم کورٹ کی سرزنش

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو فلم ’گھوس خور پنڈت‘ کے فلم ساز نیرج پانڈے کو سخت تنبیہ کی۔ عدالت نے کہا کہ ایسے عنوان کا استعمال کر کے معاشرے کے کسی ایک طبقے کو بدنام نہیں کیا جا سکتا۔ منوج باجپئی کی اداکاری سے سجی اس فلم کی ریلیز پر پابندی کے مطالبے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے فلم کے نام پر سخت اعتراض ظاہر کیا۔ یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی تھی۔ پی ٹی آئی کے مطابق جسٹس بی وی ناگرتنا اور جسٹس اجّل بھویان پر مشتمل بنچ نے اس معاملے میں اطلاعات و نشریات کی وزارت اور سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے کہا، ’’آپ ایسے عنوان کا استعمال کر کے معاشرے کے ایک حصے کو بدنام کیوں کر رہے ہیں؟ یہ اخلاقیات اور عوامی نظم کے خلاف ہے۔ جب تک آپ ہمیں بدلا ہوا نام نہیں بتاتے، ہم آپ کو فلم ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘‘ عدالت نے فلم سازوں کو ہدایت دی کہ وہ حلف نامہ (افیڈیوٹ) داخل کریں جس میں واضح کیا جائے کہ فلم ’گھوس خور پنڈت‘ معاشرے کے کسی بھی طبقے کی توہین یا تحقیر نہیں کرتی۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 19 فروری کو مقرر کی گئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments