مغربی افریقی ملک گیانا میں فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں میں تصادم کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گیانا کے دوسرے بڑے شہر انزیریکوری میں فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں میں جھگڑے کا واقعہ اتوار کے روز پیش آیا۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ اسپتال میں جہاں تک آنکھ دیکھ سکتی ہے لاشیں ہی لاشیں پڑی ہیں جبکہ کچھ لاشیں ہال میں بھی پڑی ہیں، مردہ خانہ بھی لاشوں سے بھر گیا ہے۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ 100 کے قریب لاشیں اسپتال اور مردہ خانے میں پڑی ہیں جبکہ ایک دوسرے ڈاکٹر نے بتایا کہ درجنوں لاشیں اسپتال لائی گئیں۔ اے ایف پی کے مطابق سوشل میڈیا پر جھگڑے سے متعلق زیر گردش ویڈیوز کی تصدیق نہیں ہو سکی تاہم جو ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں ان میں اسٹیڈیم کے اطراف اور اسٹیڈیم میں لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق متشعل مظاہرین نے انزیریکوری کے پولیس اسٹیشن کو بھی آگ لگا دی۔ ایک عینی شاہد نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب میچ کے دوران ریفری نے متنازع فیصلہ دیا، ریفری کے فیصلے کے بعد تماشائی گراؤنڈ میں کود پڑے اور پھر جھگڑا شروع ہو گیا۔
Source: social media
جنوبی کوریا: قائم مقام صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع
موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
جاپان ائیرلائنز کے سسٹم پرسائبر حملے سے متعدد پروازیں متاثر ، سیکڑوں مسافر پریشان
غزہ پناہ گزین کیمپ میں خون جما دینے والی سردی، 3 کم سن بچے ٹھٹھرکرجاں بحق
گنجا اور نایاب عقاب 250 سال بعد امریکا کا قومی پرندہ قرار
آذر بائیجان کا طیارہ مبینہ طور پر میزائل کا نشانہ بنا، ذرائع