متنازع بیانات کے حوالے سے مشہور بالی ووڈ اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے کو ممبئی میں پولیس نے حراست میں لے لیا۔ میڈیا کے مطابق کمال راشد خان کو ممبئی پولیس نے ایک رہائشی عمارت پر فائرنگ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ فائرنگ کا واقعہ ممبئی کے علاقے اوشیواڑہ میں پیش آیا، جہاں کمال آر خان نے مبینہ طور پر ایک رہائشی عمارت پر 4 راؤنڈ فائر کیے تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کی اور اداکار کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا۔ پولیس کی جانب سے اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ فائرنگ کا مقصد کیا تھا اور کیا اس وقت اداکار نشے کی حالت میں تھے یا اس کے پیچھے کوئی دیرینہ دشمنی تھی۔ واضح رہے کہ کمال آر خان اس سے قبل بھی اپنے متنازع ٹوئٹس اور بالی ووڈ شخصیات پر تنقید کی وجہ سے کئی بار قانونی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں اور جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔ انہیں 2022ء میں بھی پرانے ٹوئٹس پر ممبئی ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ کمال راشد خان نے 2020ء میں عرفان خان اور رشی کپور کے بارے میں قابلِ اعتراض ٹوئٹس کیے تھے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود