Entertainment

فاطمہ ثنا ایسا کیا کررہی ہیں جو درست نہیں، اداکارہ نے بتادیا

فاطمہ ثنا ایسا کیا کررہی ہیں جو درست نہیں، اداکارہ نے بتادیا

اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کا کہنا ہے کہ وہ کچھ ایسا کر رہی ہیں جو درست نہیں ہے۔ انھوں نے خوراک کے ساتھ اپنے تلخ رشتے کا بھی انکشاف کیا۔ حال ہی میں انکا کہنا تھا کہ جب معاملہ خوراک اور جسمانی توازن کا آتا ہے تو وہ اس پر انتہاپسند ہیں۔ انھیں ایک سال سے ایک ایسی بیماری ہے جس میں کم وقت میں زیادہ کھاتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے اس عادت پر کنٹرول نہیں ہے۔ سابق اداکارہ اور وی جے ریحا چکرابورتی کے ساتھ ایک گفتگو کے دوران مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ فاطمہ ثنا شیخ نے کھانے کے ساتھ اپنے تعلق کا اعتراف کیا اور کہا کہ میرا خوراک کے ساتھ زہریلہ رشتہ ہے۔ کھانے کی یہ عادت اب بھی مجھ میں موجود ہے اور میں خود سے نفرت کرتی ہوں کیونکہ مجھے اس پر کنٹرول نہیں ہے، بس میں کھاتی رہتی ہوں اور پریشان ہوتی ہوں۔ اس موقع پر انھوں نے اپنی 2016 کی فلم دنگل کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں یہ عادت اسی موقع پر پڑی جہاں تین گھنٹے تک ٹریننگ اور ڈیڑھ گھنٹے جم میں ورک آؤٹ کے بعد وزن بڑھانے کے لیے روزانہ ڈھائی سے تین ہزار کیلوریز کھلایا جاتا تھا۔ اب فلم کی ٹریننگ تو ختم ہوگئی لیکن میں اب بھی اسی طرح کھاتی ہوں یہ عادت بن گئی ہے اور اس کی وجہ سے میں خود کو فٹ اور صحت مند نہیں سمجھتی ہوں۔ مجھے شرمندگی محسوس ہوتی ہے کہ میں کچھ ایسا کر رہی ہوں جو درست نہیں ہے اور جو میری ذہنی صحت کے لیے بھی نقصاندہ ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ انکا خود کے ساتھ محبت اور نفرت کا رشتہ ہے۔ فاطمہ ثنا نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے امیج کے حوالے سے ایک جنون میں مبتلا ہیں اور انھیں ہمیشہ محسوس ہوتا ہے کہ میں ایسی ہی نظر آؤں۔ جہاں تک کام کا تعلق ہے تو وہ وبھو پوری کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم گستاخ عشق میں اداکار وجے ورما کے ساتھ نظر آئیں گی، یہ فلم 28 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments