Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایران کیلیے جاسوسی، خلیجی ملک میں 3 افراد کو سزائے موت

Admin
By Admin
Oct 27, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

ایران کیلیے جاسوسی، خلیجی ملک میں 3 افراد کو سزائے موت
ایران کیلیے جاسوسی، خلیجی ملک میں 3 افراد کو سزائے موت — October 27, 2026
کویت میں وزیر داخلہ کے قتل کی سازش، ایران کے لیے جاسوسی اور حزب اللہ سے تعلقات کے مقدمے میں 3 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی۔

کویتی میڈیا کے مطابق فوجداری عدالت کے ‘اسٹیٹ سیکیورٹی سرکٹ’ (ریاستی سلامتی ڈویژن) نے تین افراد کو سزائے موت اور آٹھ کویتی شہریوں کو پانچ پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

یہ مقدمہ ایران کے لیے جاسوسی، ‘حزب اللہ’ کی رکنیت، اور پہلے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق تھا۔

سزائے موت پانے والے تین افراد کے نام حسین عبداللہ المطوق، حسن عبدالہادی حاجی اور عبدالرضا حیدر دہقانی ہیں۔

یہ فیصلہ ‘اسٹیٹ سیکیورٹی سرکٹ’ نے سنایا، جس کی سربراہی جج ناصر البدر نے کی جبکہ جج عمر الملیفی، عبداللہ الفالح اور سالم الزاید اس عدالتی پینل کا حصہ تھے۔ سلطان الشجاعی نے بطور عدالتی سیکرٹری فرائض انجام دیے۔

اس مقدمے میں کویت کے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے، ایران کے ساتھ تعاون کرنے، لبنانی تنظیم ‘حزب اللہ’ میں شمولیت اختیار کرنے اور ریاستِ کویت کے خلاف دشمنانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزامات شامل تھے، جن میں پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا قتل بھی شامل ہے۔

کویت میں وزیر داخلہ کے قتل کی سازش، ایران کے لیے جاسوسی اور حزب اللہ سے تعلقات کے مقدمے میں 3 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn