National

الیکشن کمیشن نے انتخابات سے قبل چنئی کے پولیس کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا

الیکشن کمیشن نے انتخابات سے قبل چنئی کے پولیس کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا

چنئی، 10 اپریل): الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی ) نے جمعہ کو ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے 23 اپریل کو اسمبلی انتخابات سے قبل گریٹر چنئی سٹی پولیس کمشنر اے ارون کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔ ان کی جگہ ابھین دنیش مودک کو نیا پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس انفورسمنٹ بیورو، چنئی سی آئی ڈی، مسٹر مودک کو چنئی شہر کا نیا پولیس کمشنر تعینات کیا گیا ہے ۔ کمیشن نے یہ سخت ہدایت بھی جاری کی ہے کہ اے ارون کو انتخابات سے متعلق کسی بھی کام میں شامل نہ کیا جائے ۔ اے ارون کو عہدے سے ہٹانے کا یہ فیصلہ تمل وِٹری کزگم (ٹی وی کے ) جیسی سیاسی جماعتوں کے مطالبات اور شکایات کے بعد سامنے آیا ہے ۔ اداکار وجے کی قیادت والی اس جماعت نے الزام لگایا تھا کہ پولیس کمشنر نے ان کی انتخابی مہم کے لیے کئی سخت اور غیر ضروری شرائط عائد کی تھیں۔

Source: un i news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments