Entertainment

دیپیکا اور رنویر نے دیوالی کے موقع پر دنیا کو دکھایا بیٹی دعا کا چہرہ

دیپیکا اور رنویر نے دیوالی کے موقع پر دنیا کو دکھایا بیٹی دعا کا چہرہ

ممبئی (مہاراشٹر): بالی ووڈ کے مقبول جوڑے دیپیکا پادوکون اور رنویر سنگھ نے آخرکار اپنی بیٹی ’دعا‘ کا چہرہ دنیا کے سامنے ظاہر کر دیا۔ دیوالی کے بعد منگل کو دیپیکا اور رنویر نے انسٹاگرام پر ایک نہایت خوبصورت پوسٹ شیئر کی جس میں ان کی ننھی پری کی دلکش تصویریں شامل تھیں۔ تصویروں میں رنویر اور دیپیکا اپنی بیٹی دعا کو گود میں لیے ہوئے نظر آئے۔ تینوں نے روایتی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔ دعا نے اپنی والدہ کی طرح سرخ سوٹ پہنا ہوا تھا، جس نے ماں اور بیٹی کو ایک جیسا حسین انداز دیا۔ مداحوں نے تصویروں پر محبت بھرے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ’’کتنی پیاری لگ رہی ہے چھوٹی دعا!‘‘ ایک تصویر میں دکھایا گیا کہ دعا اپنی ماں دیپیکا کی گود میں بیٹھی ہے اور دونوں گھر پر دیوالی کی پوجا میں مصروف ہیں۔ یہ منظر مداحوں کے دلوں کو چھوگیا اور سوشل میڈیا پر اس جوڑے کی پوسٹ تیزی سے وائرل ہو گئی۔ تصویریں شیئر کرتے ہوئے دیپیکا اور رنویر نے اپنے چاہنے والوں کو دیوالی کی مبارکباد دی۔ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا: ’’دیپاولی کی ہاردک شبھ کامنائیں!‘‘

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments