National

”دیدی ہیں، دیدی رہیں گی… بنگال بری طرح ہار رہی ہے بی جے پی“، افسران کے تبادلہ پراکھلیش یادو کا بڑا حملہ

”دیدی ہیں، دیدی رہیں گی… بنگال بری طرح ہار رہی ہے بی جے پی“، افسران کے تبادلہ پراکھلیش یادو کا بڑا حملہ

سماجوادی پارٹی کے قومی صدراوریوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے بی جے پی پربڑا حملہ بولا ہے۔ بنگال الیکشن سے متعلق اکھلیش یادونے کہا ہے کہ بی جے پی بنگال بری طرح ہار رہی ہے۔ وہاں دیدی ہیں، دیدی رہیں گی۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کی صورتحال دن بدن بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ ایسا پہلی باردیکھا جا رہا ہے کہ بی جے پی قابل اطمینان ہارکے لئے اپنا انتظام کررہی ہے۔ اکھلیش یادونے مزید کہا کہ یہی اس الیکشن کی خصوصیت ہے۔ یہ تبادلہ نہیں، انتخابی ہیرا پھیری ہے۔ بی جے پی جس بڑی تعداد میں بنگال میں پولیس افسران اوربی ڈی اوکوبدل رہی ہے، اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ بنگال میں بی جے پی کا منہ میٹھا نہیں ہوگا۔ دیدی ہیں، دیدی رہیں گی۔ واضح رہے کہ اکھلیش یادوکا یہ بیان 83 بی ڈی اواور173 پولیس افسران کے تبادلے کے بعد آیا ہے۔ درحقیقت، الیکشن کمیشن نے اتوارکے روزمغربی بنگال کے 18 اضلاع میں 83 بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرز(بی ڈی اوز) اوراے آراو(آڈیٹری آفیسرز) کا تبادلہ کیا۔ اس بڑے ردوبدل میں کوچ بہار کے دنہاٹا-سیکنڈ سے لے کرجنوبی 24 پرگنہ ضلع میں ڈائمنڈ ہاربر-ایک اورسیکنڈ تک کے بلاکس کے ساتھ ساتھ رام نگر، نندی گرام-فرسٹ اورسیکنڈ ، نانور، لابھ پور، سوری-ایک، محمد بازار، علم بازاراورمیوریشور-ایک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 173 پولیس اسٹیشنوں کے افسران انچارج اورانسپکٹرکا بھی تبادلہ کیا گیا، جن میں کولکاتا پولیس کے تحت 31 پولیس اسٹیشن بھی شامل ہیں۔ منتقلی (تبادلوں) سے متاثر ہونے والے اضلاع میں کوچ بہار، جلپائی گوڑی، شمالی اورجنوبی دیناج پور، مالدہ، مرشدآباد، ندیا، شمالی اورجنوبی 24 پرگنہ، ہاوڑہ، ہوگلی، مشرقی اورمغربی مدنی پور، پورلیا، بانکورہ، مشرقی اورمغربی بردھمان اوربیربھوم شامل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments