دہشت گردحملے کی سازش کوپولیس نے ناکام کردیا ہے۔ پولیس نے دہشت گردوں سے سازباز رکھنے کے شبہ میں ایک ڈاکٹر کی رہائش گاہ چھاپے ماری کی ۔ جموں کشمیر پولیس نےبڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد،دو AK-47 رائفل اور گولہ بارود ضبط کرلیاہے۔اس پورے آپریشن کو خفیہ طریقے سے انجام دیا گیا ۔ادھر، اس معاملے میں ہریانہ پولیس کی جانب سے کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔اس معاملے میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ دراصل ، جموں کشمیر پولیس نے اننت ناگ میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد سے مبینہ روابط کے الزام میں اتر پردیش کے سہارنپور سے ایک ڈاکٹر کو گرفتار کیا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس نے فرید آباد میں کرائے پر رہنے والے ایک ڈاکٹر کے کمرے پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں دھماکہ خیزمواد برآمد کیا۔ اطلاعات کے مطابق جموں کشمیر پولیس ٹیم اتوار کو فرید آباد پہنچی تھی۔ ایک کشمیری ڈاکٹر مجاہد شکیل وہاں کرائے کے کمرے میں رہتا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ، ملزم ڈاکٹر وہاں نہیں رہتا تھا اور اس نے صرف اپنا سامان رکھنے کے لیے کمرہ کرائے پر لیا تھا۔ پولیس نے کمرے سے 14 بیگ برآمد کیے جن میں 300 کلوگرام خیز مادہ ، دو اے کے 47 رائفل، 84 کارتوس اور کیمیکل تھے۔ ڈی سی پی این آئی ٹی محمود احمد نے اس معاملے کے حوالے سےکوئی بھی معلومات دینے سے انکار کردیا۔ اس کاروائی کے حوالے سے ہریانہ پولیس نے پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے 350 کلو گرام امونیم نائٹریٹ آمدکیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ موقع سے اے کے 47 رائفلز، سوٹ کیس سمیت دیگر اشیاء برآمد کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ،دو افراد کو فتار کیا گیا ہے۔
Source: social media
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو