National

دس ریاستوں سے راجیہ سبھا کی 37 نشستوں کے لیے 39 امیدواروں نے پرچہ  نامزدگی داخل کئے

دس ریاستوں سے راجیہ سبھا کی 37 نشستوں کے لیے 39 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کئے

نئی دہلی، 5 مارچ : ملک کی 10 ریاستوں سے راجیہ سبھا کی خالی 37 نشستوں کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، کانگریس سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے 37 امیدواروں نے جمعرات کو اپنے پرچہ نامزدگی داخل کیے جبکہ دو آزاد امیدواروں نے بھی کاغذاتِ نامزدگی داخل کر کے اپنی دعویداری پیش کی ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نشستوں کی تعداد کے مطابق ہی امیدواروں نے نامزدگی داخل کی ہے جس کے باعث ان کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ مہاراشٹر میں راجیہ سبھا کی سات نشستوں پر انتخاب ہونا ہے ۔ بی جے پی کی قیادت والے مہایوتی اتحاد نے چار امیدوار رام داس اٹھاولے ، ونود تاوڑے ، مایا واگھمارے اور رام راو¿ وڈکُٹے کو میدان میں اتارا ہے ۔ دوسری جانب نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی طرف سے نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار اور آنجہانی رہنما اجیت پوار کے بیٹے پارتھ پوار نے اپنے نامزدگی فارم داخل کیے ہیں۔ برسرِ اقتدار اتحاد میں شامل وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیوسینا نے پارٹی ترجمان جیوتی واگھمارے کو اپنا واحد امیدوار نامزد کیا ہے ۔ ادھر اپوزیشن کے مہا وکاس اگھاڑی اتحاد نے سینئر رہنما شرد پوار کو اپنا امیدوار بنایا ہے ۔ صحتی وجوہات کی بنا پر شرد پوار اسمبلی نہیں پہنچ سکے ، تاہم حکام نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر نامزدگی کی کارروائی مکمل کی۔ چونکہ ریاست میں دستیاب نشستوں اور امیدواروں کی مجموعی تعداد برابر ہو چکی ہے ، اس لیے ووٹنگ کی ضرورت نہیں پڑے گی اور انتخابی عمل بلا مقابلہ مکمل ہونے کی توقع ہے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments