میرٹھ: سوشل میڈیا کے کنٹنٹ کریئٹر شاداب زکاتی جو اپنے خاص ڈائیلاگ "10 روپے کا بسکٹ کتنے کا ہے؟'' سے مشہور ہوئے، وہ ایک بار پھر تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں۔ پولیس نے زکاتی کے خلاف بغیر اجازت روڈ شو منعقد کرنے اور اتوار کو اپنے جیولری شو روم 'زکاتی جیولرز' کے افتتاح کے دوران سڑک پر بھاری ٹریفک جام کرنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی) ونائک گوپال بھونسلے نے کہا کہ "اتوار کی دوپہر کو ہیلپ لائن نمبر یو پی 112 کے ذریعے اطلاع ملی کہ زکاتی جیولرز کے افتتاح کی وجہ سے ہاپوڑ روڈ پر ورلڈ اسکوائر بلڈنگ کے قریب ایک بڑا ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ سوشل میڈیا کے مشہور کنٹنٹ کریئٹر شاداب زکاتی نے انتظامیہ یا پولیس سے اس تقریب کے لیے اجازت نہیں لی تھی۔" ایس پی نے کہا کہ عوامی سڑک کو مکمل طور پر بلاک کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ایک ہجوم کو بلا اجازت مدعو کیا گیا۔ یہ بی این ایس ایس کی دفعہ 163 کی صریح خلاف ورزی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹریفک جام کو ختم کرایا اور نظم و نسق بحال کیا۔ شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ شاداب جکاتی نے اپنے شو روم زکاتی جیولرز کے شاندار افتتاح کے موقعے پر ایک روڈ شو کا اہتمام کیا جس میں کرکٹر رنکو سنگھ کی بہن نیہا سنگھ سمیت کئی مشہور چہروں نے شرکت کی۔ صورت حال اس وقت خراب ہو گئی جب ذکاتی کے ذاتی باؤنسروں نے بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈنڈوں کا سہارا لیا۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ بغیر اجازت امن و امان کی خلاف ورزی اور امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد