Entertainment

’دریشیم 3‘ سے الگ ہونے پر پروڈیوسر کا اکشے کھنہ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

’دریشیم 3‘ سے الگ ہونے پر پروڈیوسر کا اکشے کھنہ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

کچھ روز قبل فلم ’دھورندھر‘ کے سٹار اکشے کھنہ ’دریشیم 3‘ سے الگ ہو گئے۔ یہ اعلان فلم سازوں کی جانب سے ریلیز ڈیٹ کے اعلان کے چند دن بعد سامنے آیا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے اب ایک نئی پیش رفت ہوئی ہے اور پینوراما سٹوڈیوز کے پروڈیوسر کمار منگت پاٹھک نے تصدیق کی ہے کہ جے دیپ اہلاوت کو ’دریشیم 3‘ میں اکشے کھنہ کی جگہ کاسٹ کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اکشے کھنہ کا معاوضہ، جسے مبینہ طور پر ان کی علیحدگی کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے، تین مرتبہ مذاکرات کے بعد طے کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے بعد اکشے کھنہ نے مبینہ طور پر فون کالز کا جواب دینا مکمل طور پر بند کر دیا۔ ان کے مطابق ’ان کی پروڈکشن کمپنی اکشے کھنہ کو قانونی نوٹس بھیجنے کے عمل میں ہے۔‘ کمار منگت نے اکشے کھنہ کے اچانک فیصلے کی مزید وجوہات بھی بتائیں۔ ان کے مطابق ’دریشیم 3‘ میں اکشے کھنہ کو اپنے کردار آئی جی ترون اہلاوت کے ہیئر سٹائل سے متعلق کچھ اختلافات تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت کے بعد ان اختلافات کو حل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم اس مرحلے پر بھی اکشے کھنہ نے مبینہ طور پر کالز لینا بند کر دیا تھا۔ ایک سابقہ رپورٹ کے مطابق اکشے کھنہ نے ’دھورندھر‘ اور ’چھاوا‘ کی کامیابیوں کے بعد اپنی فیس 21 کروڑ انڈین روپے تک بڑھا دی تھی، جو بجٹ کی مجبوریوں کے باعث ’دریشیم 3‘ کے فلم سازوں کو قابل قبول نہیں تھی۔ بالی وڈ ہنگامہ سے بات کرتے ہوئے ایک سورس نے کہا کہ ’چھاوا میں اکشے ایک خوفناک ولن کے طور پر نظر آئے، جبکہ دھورندھر میں انہوں نے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔ وہ اس وقت ایک بڑا نام بن چکے ہیں۔ اسی کا احساس کرتے ہوئے انہوں نے اپنی فیس میں اضافہ کیا اور ’دریشیم 3‘ کے لیے 21 کروڑ انڈین روپے کا مطالبہ کیا۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments