پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے انجرڈ حارث رؤف اور اوپننگ جوڑی سے متعلق بڑا بیان دیدیا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پوری قوم کی خوش قسمتی ہے کہ ایک طویل مدت کے بعد آئی سی سی کا میگا ایونٹ پاکستان میں ہو رہا ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کے کسی بھی بڑی ٹیم سے ہرگز کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ نے 10 سال مشکل حالات دیکھے مگر ٹیم نے اچھے نتائج فراہم کیے،کوشش کریں گے کہ اپنی غلطیوں پر قابو پائیں اور دوسری ٹیم کو فائدہ نہ ہونے دیں۔ محمد رضوان نے حارث رؤف کی انجری سے متعلق اَپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف ردھم میں بولنگ کررہے ہیں اور مکمل فٹ ہیں، ہمارے پاس اوپنرز کیلئے مختلف آپشنز موجود ہیں لیکن بابراعظم بطور اوپنر زیادہ بہتر کھلاڑی ہیں تاہم ضروری نہیں کہ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف وہی پاکستان کی جانب سے اوپن کریں۔ انہوں نے کہا کہ دراصل پاکستان کو مڈل آڈر میں بہتر کمبینیشن کی ضرورت ہے،ایونٹ میں بابراعظم سے بہت زیادہ توقعات ہیں،فیصلے کنڈیشنز دیکھ کر کیے جاتے ہیں،یہ تاثر درست ہے کہ پاکستان ٹیم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، کسی وقت بھی کوئی بھی بڑا کارنامہ انجام دے سکتی ہے،امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپینز ٹرافی 2017 والی تاریخ دہرائے گی۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ شاہین آفریدی اپنی عمر کے لحاظ سے بہت بہتر اور تجربے کار فاسٹ بولر ہیں،غیر ملکی کرکٹرز بھی ان سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں، سہ قومی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف غلطیوں کی وجہ سے ناکام ہوئے،اپنی خامیوں کو دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
Source: social media
ویرات کوہلی کا چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں منفرد ریکارڈ
چیمپئنز ٹرافی جیت کر ایسا لگ رہا ہے جیسے چاند پر پہنچ گیا: کے ایل راہول
چیمپئنزٹرافی فتح کیساتھ ہی کوہلی بھاگتے ہوئے اسٹینڈ میں موجود اہلیہ انوشکا کے پاس گئے
چیمپئنزٹرافی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کا نہ ہونا سمجھ سے باہر ہے، شعیب اختر
’’دل تو بچہ ہے جی‘‘ چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر لیجنڈ سنیل گواسکر بھی جھوم اٹھے، وائرل ویڈیو
روہت شرما نے ریٹائرمنٹ سے متعلق بتادیا
چیمپئنز ٹرافی ٹیم آف دا ٹورنامنٹ کا اعلان، صرف تین ٹیموں کے کھلاڑی شامل
چیمپئنزٹرافی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کا نہ ہونا سمجھ سے باہر ہے، شعیب اختر
چیمپئنزٹرافی فتح کیساتھ ہی کوہلی بھاگتے ہوئے اسٹینڈ میں موجود اہلیہ انوشکا کے پاس گئے
چیمپئنز ٹرافی جیت کر ایسا لگ رہا ہے جیسے چاند پر پہنچ گیا: کے ایل راہول
’’دل تو بچہ ہے جی‘‘ چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر لیجنڈ سنیل گواسکر بھی جھوم اٹھے، وائرل ویڈیو
مہینے میں 2 بار بیٹے سے ملنے دبئی ضرور جاتا ہوں، شعیب ملک
پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، کیوی ٹیم میں اہم تبدیلیاں، مائیکل بریسویل کپتان مقرر
انگلش کرکٹر ہیری بروک آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے، وجہ بھی بتا دی