National

ضرورت کی بنیاد پر 21 ہزار کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کی خریداری کی منظوری

ضرورت کی بنیاد پر 21 ہزار کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کی خریداری کی منظوری

نئی دہلی،3 دسمبر:وزارت دفاع نے مسلح افواج کی جدید کاری کو آگے بڑھانے اور انہیں جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کرنے کی سمت میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے منگل کو 21,772 کروڑ روپے کے پانچ دفاعی سودوں کی خریداری کو منظوری دی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں ڈیفنس پروکیورمنٹ کونسل کی میٹنگ میں اس فیصلے کو منظوری دی گئی۔ ان پروکیورمنٹ تجاویز میں بحریہ کے لیے 31 نئے واٹر جیٹ فاسٹ اٹیک کرافٹ کی خریداری کی ضرورت کی منظوری بھی شامل ہے۔ انہیں ساحل کے قریب کم شدت والے سمندری آپریشنز، نگرانی، گشت اور تلاش و بچاؤ کی کارروائیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ مزید برآں، یہ بحری جہاز بحری قزاقوں کے خلاف کارروائیوں میں خاص طور پر جزیرے اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں موثر کردار ادا کریں گے۔ پروکیورمنٹ کونسل نے 120 فاسٹ انٹرسیپٹر کرافٹ کی خریداری کی ضرورت کو بھی منظوری دے دی ہے۔ یہ بحری جہاز متعدد کردار ادا کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں جن میں اسکورٹنگ یونٹس جیسے طیارہ بردار بحری جہاز، ڈسٹرائر اور فریگیٹس، ساحلی دفاع کے لیے آبدوزیں شامل ہیں۔ پروکیورمنٹ کونسل نے ضرورت کی بنیاد پر الیکٹرانک وارفیئر سویٹ کی خریداری کی منظوری دی ہے جس میں ایکسٹرنل ایئر بورن سیلف پروٹیکشن جیمر پوڈز اور نیکسٹ جنریشن رڈار وارننگ ریسیور سخوئی -30 ایم کے آئی طیاروں کے لیے متعلقہ آلات شامل ہیں۔ یہ نظام ریسیور سخوئی -30 ایم کے آئی طیاروں کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا اور اسے دشمن کے ریڈارز اور اس سے منسلک ہتھیاروں کے نظام سے محفوظ رکھے گا جبکہ فضائی دفاعی نظام کے ذریعے محفوظ دشمن کے اہداف کے خلاف مشن کو انجام دے گا۔ پروکیورمنٹ کونسل نے انڈین کوسٹ گارڈ کے لیے چھ جدید لائٹ ہیلی کاپٹروں کی خریداری کو منظوری دی ہے تاکہ ساحلی علاقوں میں ساحلی حفاظت اور نگرانی کو مضبوط کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ ٹی-72 اور ٹی- 90ٹینکوں، بی ایم پی اور سخوئی لڑاکا طیاروں کے انجنوں کے اوور ہال کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments