National

بدایوں: 850 سال قدیم جامع مسجد کو نیل کنٹھ مہادیو مندر بتانے والی عرضی پر سماعت 10 دسمبر تک ملتوی

بدایوں: 850 سال قدیم جامع مسجد کو نیل کنٹھ مہادیو مندر بتانے والی عرضی پر سماعت 10 دسمبر تک ملتوی

بدایوں:03دسمبر:اترپردیش کے ضلع بدایوں کی ایک عدالت نے منگل کو جامع مسجد شمسی بنام نیل کنٹھ مندر معاملے میں اگلی سماعت کےلئے 10دسمبر کی تاریخ طے کی ہے۔ عدالت میں مسلم فریق کےوکیلوں نے اس مقدمے کو خارج کرنے کے لئے اپنے دلائل دئیے جس میں انہوں دلائل دئیے کہ ہندو مہا سبھا اس میں مدعی بننے کے لئے قانونی جواز نہیں رکھتا۔ شمسی شاہی جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی/وقف بورڈ کےو کیل اسرار احمد نے بتایا کہ مسجد تقریبا 850 سال پرانی ہے اور وہاں مندر کا کوئی وجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو مہا سبھا کو اس معاملے میں عرضی دائر کرنے کا حق نہیں ہے۔ ان کی دلیل ہے کہ مسجد میں پہلے بھی کبھی پوجا نہیں کی گئی ہے اور مسجد میں پوجا بھی نہیں کی جاسکتی اس لئے پوجا ارچنا کی اجازت دینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے دلیل دیا کہ ہندو مہا سبھا اس میں مدعی بننے کے لئے قانونی حق نہیں رکھتا ہے۔ اسرا ر احمد کی دلیل ہے کہ مسجد میں پوجا ارچنا کی اجازت دینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اس طرح کی عرضیاں عدالت میں ڈالنے سے پلیس آف ورشپ ایکٹ کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ ابھی اس معاملے میں بحث پوری نہیں ہوئی ہے۔ ابھی اس میں وقف بور کو بھی پیش ہونا ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments