Entertainment

دھرمیندر کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا

دھرمیندر کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کو طبیعت بگڑنے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 90 سالہ اداکار دھرمیندر کے اسپتال میں ٹیسٹ کیے گئے تاہم عمر سے متعلق کچھ مسائل کے باوجود ان کی صحت مستحکم بتائی گئی ہے۔ دھرمیندر جنہیں بھارتی سنیما کی تاریخ کا لیجنڈ مانا جاتا ہے، نے شعلے، چپکے چپکے، دھرم ویر، ڈریم گرل اور یملا پگلا دیوانہ جیسی بلاک بسٹر فلموں میں اپنے شاندار کرداروں سے مداحوں کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا۔ رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 90 سالہ اداکار کی صحت تسلی بخش ہے اور وہ جلد گھر واپس آجائیں گے۔ واضح رہے کہ انہیں حال ہی میں فلم ’تیری باتوں میں ایسا اُلجھا جیا‘ میں شاہد کپور اور کیرتی سینن کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اب وہ امیتابھ بچن کے نواسے آگستیا نندا کے ساتھ فلم ’اکیس‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments