Entertainment

دھرمیندر کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کی خبروں پر اہلخانہ کی وضاحت

دھرمیندر کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کی خبروں پر اہلخانہ کی وضاحت

بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کے وینٹی لیٹر پر منتقل ہونے کی خبروں پر اہلخانہ کی وضاحت آگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار دھرمیندر کے اہلخانہ کے قریبی ذرائع نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا کہ اداکار کی حالت نازک ہے اور وینٹی لیٹر سپورٹ پر ہیں۔ دھرمیندر دسمبر میں 90 سال کے ہوجائیں گے وہ فی الحال ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں ایک ہفتے کے لیے داخل ہیں اور صحت یاب ہورہے ہیں۔ اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکار کی طبیعت بگڑ گئی ہے اور وینٹی لیٹر پر ہیں تاہم بیٹے سنی دیول کے قریبی ذرائع نے ان خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنی دیول نے صبح اسپتال میں والد کی عیادت کی اور وہ اب واپس آگئے ہیں، اگر ایسا کچھ ہوتا تو ان کا پورا خاندان اسپتال میں ہوتا۔ واضح رہے کہ دھرمیندر کو 31 اکتوبر کو معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا تب سے وہ وہیں زیر علاج ہیں، ان کی ٹیم نے اس وقت کہا تھا کہ تشویش کی کوئی بات نہیں، اداکار کی صحت ٹھیک ہے اور وہ معمول کے طبی ٹیسٹوں کے لیے اکثر اسپتال جاتے ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکار کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد اسپتال لے جایا گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments