National

درگاہ حضرت نظام الدینؒ کے سجادہ نشین سید محمد نظامی جاں بحق، گیزر میں دھماکے کے بعد بھڑک اُٹھی آگ

درگاہ حضرت نظام الدینؒ کے سجادہ نشین سید محمد نظامی جاں بحق، گیزر میں دھماکے کے بعد بھڑک اُٹھی آگ

قومی راجدھانی واقع بزرگ صوفی حضرت نظام الدین اولیاؒ کی درگاہ میں ایک دردناک حادثہ سے غم کی لہر دوڑ گئی۔ درگاہ کے سجادہ نشین سید محمد نظامی کا غسل خانے میں اچانک گیزر پھٹنے سے انتقال ہوگیا۔ یہ واقعہ سنیچر کی شام کو پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق سجادہ نشین سید محمد نظامی خواجہ حسن ثانی نظامی کے بھتیجے تھے۔ حادثے پر اہل خانہ اور درگاہ سے وابستہ لوگ صدمے میں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گیزر کے پھٹنے سے باتھ روم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مقامی افراد اور درگاہ انتظامیہ کے اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کرامدادی کام شروع کیا۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا تاہم پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ سجادہ نشین سید محمد نظامی کی وفات پر درگاہ کے لوگ اور عقیدت مند گہرے صدمے میں ہیں۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر خراج تحسین اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حادثے نے سبھی کو حیران اور غمزدہ کر دیا ہے۔ دریں اثنا درگاہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متوفی کے لواحقین کی مکمل مدد کی جائے گی اور واقعے کی وجوہات کی مکمل تحقیقات کے بعد رپورٹ تیار کی جائے گی۔ سجادہ نشین سید محمد نظامی کی ناگہانی وفات پر درگاہ اور ان کے اہل خانہ کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ ہر کوئی ان کی مغفرت کی دعا کر رہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments