ٹیلی ویژن اداکارہ دپیکا ککڑ کی صحت کے حوالے سے ان کے شوہر اداکار شعیب ابراہیم نے بتایا کہ انکی سرجری کامیاب ہوگئی، بس انہیں تھوڑا درد ہے۔ واضح رہے 39 سالہ دپیکا جگر کے کینسر سے نبرد آزما ہیں اور منگل انکی سرجری کی گئی جس کے دوران ایک 13 ایم ایم کا سسٹ نکالا گیا۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر شعیب ابراہیم نے لکھا، ’اللّٰہ کے کرم سے اور آپ سب کی دعاؤں سے میری اہلیہ کا پروسیجر مکمل ہو گیا ہے۔ سب کچھ بخیر و عافیت ہو گیا۔ وہ اب ٹھیک ہیں، بس تھوڑی تکلیف ہے۔ لیکن فکر کی کوئی بات نہیں۔ آپ سب کی دعاؤں کا ایک بار پھر بہت شکریہ۔‘ یاد رہے کہ اختتام ہفتہ پر دپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم نے اپنے یوٹیوب وی لاگز میں بتایا تھا کہ ڈاکٹروں نے ایک نیا سسٹ دریافت کیا ہے اور دیپیکا کو اسے نکالنے کے لیے سرجری کروانا پڑے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہفتے کو پورا دن ہسپتال کے دوروں میں گزرا۔ کل تک سب ٹھیک تھا۔ دیپیکا کو دو دن سے پیٹ میں ہلکا درد تھا، جو جمعہ کی رات زیادہ ہو گیا۔ تو ہم نے ڈاکٹر سے رجوع کیا جس پر انہوں نے سی ٹی سکین کروایا جس سے معلوم ہوا کہ دیپیکا کو دوبارہ 13 ملی میٹر (1.3 سینٹی میٹر) کا سسٹ ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ دپیکا کو گزشتہ برس مئی میں جگر میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جس پر انکی ایک بڑی سرجری کی گئی تھی۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں