مشہو انڈین اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم ’دھورندھر‘ نے باکس آفس پر شاندار شروعات کرتے ہوئے پہلے ہی دن 27 کروڑ انڈین روپے سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق 27 کروڑ کا بزنس نہ صرف ابتدائی اندازوں سے کہیں زیادہ ہے بلکہ اس نے ’سیارہ‘ کی اوپننگ ڈے کمائی ساڑھے 21 کروڑ انڈین روپے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس شاندار آغاز کے ساتھ ’دھورندھر‘ رنویر سنگھ کے کیریئر کی سب سے بڑی اوپنر فلم بن گئی ہے۔ اس سے قبل ان کی فلم ’پدماوت‘ نے 24 کروڑ جبکہ ’سامبا‘ نے 20 کروڑ 72 لاکھ روپے کی اوپننگ کی تھی۔ جمعے کو ریلیز ہونے والی اس فلم کو انڈیا میں مجموعی طور پر 33.81 فیصد فلم بینوں نے دیکھا۔ ملک بھر میں چار ہزار سے زائد شوز چلائے گئے جبکہ شام کے شوز میں 55 فیصد سے زائد فلم فینز نے شرکت کی۔ دہلی این سی آر فلم کے لیے سب سے مضبوط مارکیٹ کے طور پر ابھرا جہاں ایک ہزار 371 شوز چلائے گئے اور فلم فینز کی شرکت 40 فیصد رہی جبکہ ممبئی میں ایک ہزار 24 شوز کے دوران اوکیوپینسی تقریباً 35 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ فلم کی ریلیز کے بعد رنویر سنگھ کی اہلیہ اور معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر شوہر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’تین گھنٹے 34 منٹ کی فلم ’دھورندھر‘ کا ہر منٹ قابلِ قدر ہے، فینز فوراً سینما جا کر اسے دیکھیں۔‘ انہوں نے رنویر سنگھ اور پوری ٹیم کو فلم کی کامیاب شروعات پر مبارک باد بھی دی۔ ’دھورندھر‘ میں سنجے دت، اکشے کھنہ، آر مادھوان اور ارجن رامپال اہم کرداروں میں جلوہ گر ہیں جبکہ مرکزی اداکارہ سارا ارجن بھی اپنی پرفارمنس کے باعث توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ فلم کو آدتیہ دھر نے لکھا، ڈائریکٹ اور کو پروڈیوس کیا ہے جبکہ اسے ’جیو سٹوڈیوز‘ اور ’بی 62 سٹوڈیوز‘ کے بینر تلے پیش کیا گیا ہے۔
Source: scoial media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود