اسرائیلی فوج کے ترجمان افیحائی ادرعی کا ایک متنازعہ بیان عراقی سوشل میڈیا کے حلقوں میں زیر بحث ہے۔ انہوں نے عراقی عسکریت پسندوں کو مخاطب کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں کہا ہے’’زیادہ دور مت جائیں، ہم نے آپ کے لیے عباس پکوان تیار کررکھا ہے‘‘۔ افیحائی ادرعی کا یہ بیان اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، تاہم اس میں جس انداز میں اس نے مخاطب کیا اسے توہین آمیز اور تضحیک آمیز قرار دیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے جس عراقی پکوان ’حبزالعباس‘ کا حوالہ دیا ہے اسے’عراقی الھوسہ‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں اسرائیلی ترجمان کے بیان کو مشہور ایکس صارفین نے اشتعال انگیز قرار دیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ادرعی کے اس بیان کا مقصد اپنے ملک کے دشمنوں کو ایک سادہ پیغام بھیجنا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ویڈیو کلپ میں کہا کہ " رکو ہم تمہارے لیے عباس کی روٹی پکائیں گے"۔ ان کا یہ دھمکی آمیز پیغام کچھ دنوں سے عراق میں ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔ اس نے لبنان میں حزب اللہ کے ارکان اور غزہ کی پٹی میں حماس کا حوالہ دیتے ہوئے "دشمنوں" کو ختم کرنے کا عہد کیا اس گانے کی دھن پر رقص کرتے ہوئے یہ جملے کہے۔ تاہم ویڈیو پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ زیادہ تر صارفین نے اسرائیلی فوج کے ترجمان کے انداز بیان کو اسرائیلی ریاست کی ناکامی قرار دیا۔ بعض مبصرین نے خبردار کیا کہ اگر عراقیوں نے ایویخائی کو گرفتار کر لیا تو اس کا انجام کیا ہو گا۔ ان میں سے ایک نے لکھا کہ ’’ویخوسنو میرا خیال ہے کہ وہ تمہیں عراق میں پکڑ لیں گے‘‘۔ بعض صارفین نے العباس روٹی کے معنی کے بارے میں حیرت کا اظہار کیا جو عراق میں آٹے سے بنائی جاتی ہے۔ اس میں دیگر جڑی بوٹیوں کے علاوہ اجمودا اور پودینہ بھی شامل کیا جاتا ہے جب کہ کچھ اس میں "کباب" بھی شامل کرتے ہیں۔
Source: social media
ایران اسرائیل جنگ : خام تیل کی قیمتیں 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
روسی صدر اور ایرانی وزیرِ خارجہ کے درمیان ملاقات: ’ایران کے خلاف بلااشتعال اسرائیلی حملوں کا کوئی جواز نہیں‘
تہران میں جیل، بسیج فورس کے ہیڈکوارٹر اور فردو جوہری مرکز پر نئے اسرائیلی حملے
ایرانی میزائل حملے کے سبب ہزاروں شہری بجلی سے محروم ہوگئے: اسرائیلی وزیر
ایران کے پاس اب بھی 9ہزار کلو افزودہ یورینیم موجود ہے، سربراہ آئی اے ای اے
ٹرمپ اب بھی ایران سے مذاکرات میں دلچسپی رکھتے ہیں، وائٹ ہاؤس
پوری دنیا کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں پر امریکہ کا شکر گزار ہونا چاہیے: اسرائیلی مندوب
ایرانی پارلیمنٹ کا ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے پرغور
تہران کے قلب میں "غیر معمولی طاقت" کے ساتھ حملے کر رہے ہیں : اسرائیلی وزیر دفاع
اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے، فردو تنصیب دوبارہ نشانہ
اکھلیش یادو نے لیا سخت ایکشن،تین اراکین اسمبلی کو سماجوادی پارٹی سے کیا باہر
امریکی یا اسرائیلی زمینی حملے تک ایران میں رجیم چینج کا امکان نہیں: چینی تجزیہ کار
ڈونلڈ ٹرمپ اور جے ڈی وینس کے ملے جلے پیغامات سے امریکی فوجیوں کو لاحق خطرات میں اضافہ
روس نے ایران کے خلاف امریکی اقدامات کو غیر ذمہ دارانہ، خطرناک اور اشتعال انگیز قرار دیا